Inquilab Logo

آج شیوسینا کا یوم تاسیس،ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے کی الگ الگ ریلیاں

Updated: June 19, 2023, 11:34 AM IST | Mumbai

انیس جون کو بال ٹھاکرے کی تشکیل کردہ شیو سینا کا ۵۷؍واں یوم تاسیس منایا جائے گا۔

In connection with the foundation day, the posters of both groups of Shiv Sena have been put up in the city. (PTI)
یوم تاسیس کے تعلق سے شیو سینا کے دونوں گروپ کے پوسٹر شہر میں لگائے گئے ہیں۔(پی ٹی آئی)

؍۱۹جون کو بال ٹھاکرے کی تشکیل کردہ شیو سینا کا ۵۷؍واں یوم تاسیس منایا جائے گا۔ امسال  ۲؍ الگ الگ مقامات پر یوم تاسیس کی تقریب کاانعقاد کیاجائے گا۔ ادھوٹھاکرے سے بغاوت کے بعد   الیکشن کمیشن سے اصل شیو سینا کا دعویٰ پیش کر کے شیوسینا  کانام اور انتخابی نشان ’تیر کمان ‘حاصل کرنے والے ایکناتھ شندے نے نیسکو ایگزیبیشن گراؤنڈ (گوریگاؤں )میں ریلی کاانعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری جانب  بالاصاحب ٹھاکرے  کے وارث ادھو ٹھاکرےکی شیو سینا(ادھو ٹھاکرے بالاصاحب  ٹھاکرے) کی جانب سےسائن میں واقع شنمکھانند ہال میں شام ساڑھے ۶؍ بجے شیو سینا کا یوم تاسیس منایا جائے گا۔
 ایک جانب ادھو ٹھاکرے کا یہ دعویٰ ہے کہ ان کے والد آنجہانی بال ٹھاکرے  نے ۱۹۶۶ء میں شیو سینا کی تشکیل دی تھی اور اپنی حیات میں ہی انہوںنے ادھوکو پارٹی کا سربراہ مقرر کیاتھا لہٰذا وہ ہی اصل شیو سینا ہے۔ دوسری جانب ایکناتھ شندے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بالا صاحب ٹھاکرے کی ہندوتوا کے نظریات لےکر وہ چل رہے ہیں اور اسی لئے وہ ہی اصل شیو سینا ہے۔ شندے نے الیکشن کمیشن سے پارٹی نام شیو سینا اور انتخابی نشان حاصل کیا ہے۔  اب دیکھنا یہ ہے شیو سینکوں کی اکثریت کس کے ساتھ آتی ہے۔ 
  ادھو ٹھاکرے نے ۱۸؍ جون کو شیو سینا ( یو بی ٹی) کے سبھی عہدیداروں کی میٹنگ ورلی میں واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل ہال میں طلب کی تھی جس میں انہوںنے غداروں  اور بی جے پی کے خلاف کمر بستہ ہونے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK