Inquilab Logo

آج حج ۲۰۲۱ءکیلئے درخواست دینے کا آخری دن

Updated: December 10, 2020, 9:13 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

آج حج ۲۰۲۱ءکے لئے درخواست دینے کا آخری دن ہے ۔اب تک پورے ملک سے بڑی تعداد میں عازمین آن لائن درخواست دے کراپنے ناموں کااندراج کرواچکے ہیں اوربہت سے عازمین کو کور نمبربھی دے دیئے گئے ہیں۔

Hajj - Pic : INN
حج ۔ تصویر : آئی این این

آج حج ۲۰۲۱ءکے لئے درخواست دینے کا آخری دن ہے ۔اب تک پورے ملک سے بڑی تعداد میں عازمین آن لائن درخواست دے کراپنے ناموں کااندراج کرواچکے ہیں اوربہت سے عازمین کو کور نمبربھی دے دیئے گئے ہیں۔
 حج ۲۰۲۱ء کے لئےدرخواست دینے کا آغاز ۷؍نومبرسے ہوا تھا اور اس کا اعلان بھی حج ہاؤس میں مرکزی وزیر نے ہی کیا تھا۔ اس دفعہ سال گزشتہ کےمقابلے کم درخواستیں موصول ہونے کا امکان ہے  اور اس کی وجہ کوروناکے سبب پیدا شدہ حالات میں سعودی حکومت کی گائیڈ لائن ہے۔ ایک بڑی وجہ سفرِحج خرچ میں زبردست اضافہ ہے۔ ۲۰۱۹ء کے مقابلے ۲۰۲۱ءکا حج خرچ کم ازکم سوالاکھ زیادہ ہوگا اس کے ساتھ کئی ترمیمات جیسے عمر کی قید، قیام کی مدت کم کیا جانا، کورونا کی رپورٹ ساتھ رکھنا، قرنطینہ کیا جانا، کسی کی رپورٹ مثبت آنے پرپورا کور ختم کیا جانا اوردوسری قیود وشرائط ہیں۔ ہاں ایک چیزمیں البتہ اضافہ ہوگااور اس میں کسی قسم کی قیدنہیں ہوگی ، و ہ ہے بغیرمحرم کے سفر حج پرجانے والی درخواست دہندہ خواتین۔ اس کیلئے ۲۰۲۰ء میں بھی جن خواتین نے اس زمرے میں درخواست دی تھی، اسے بھی قبول کیاجائے گا اورجو۲۰۲۱ء کیلئے درخواست دیں گی وہ تمام بغیر قرعہ اندازی کے منتخب کی جائیںگی ۔ اب تک کتنی درخواستیں موصول ہوئیں یاکتنے عازمین نے رجسٹریشن کروائےہیں؟ نمائندۂ انقلاب کے یہ معلوم کرنے پرمرکزی حج کمیٹی نےجواب نہ دے کرکہاکہ آج ۱۰؍دسمبر کوحج ہاؤس میں پریس کانفرنس میں مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی اس ضمن میں تفصیلات سےصحافیوں اورعازمین کو آگاہ کروائیں گے ۔ درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں  ساتھ ہی امسال مزید کیا تبدیلیاں ہوںگی یا کس قسم کی تبدیلیوں کا امکان ہے، اس پربھی وہ روشنی ڈالیں گے۔ ویسے حج سے متعلق کلّی انحصار سعودی وزارت حج کی گائیڈ لائن پرہی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK