Inquilab Logo

پتری پل کے تعمیراتی کاموں کیلئے آج شبینہ ٹریفک اور پاور بلاک

Updated: November 28, 2020, 3:24 PM IST | Mumbai

سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب میں ۳؍ گھنٹے کا بلاک کیا جائے گا۔ہاربر اور ویسٹرن لائنوں پر بھی ٹرینوں کی خدمات کچھ وقت کیلئے معطل رہیں گی۔

Patripul. Photo: INN
پتری پل۔تصویر: آئی این این

پتری پل کے تعمیراتی کاموں کیلئےجمعہ اورسنیچرکی شب میں ٹریفک اورپاور بلاک کے بعد آج پھرسنیچر اور اتوار۲۸؍ اور ۲۹؍نومبر کی درمیانی شب میں بلاک کیا جائےگا۔اس کی وجہ سے لوکل اور طویل مسافتی ٹرینیں متاثر ہوں گی۔بلاک کے دوران ڈومبیولی اورکلیان اسٹیشنوں کے درمیان۲؍ بجےسے۵؍ بجےکے درمیان لوکل خدمات کو بند کردیا جائے گا۔بلاک شروع ہونے سے پہلے آخری لوکل ٹرین ۱۲؍بجکر ۲۵؍منٹ پر سی ایس ایم ٹی سےکرجت کے لئے روانہ ہوگی جبکہ بلاک شروع ہونےسےپہلے کلیان سے سی ایس ایم ٹی کے لئے آخری اپ ٹرین ۱۱؍ بجکر ۵؍منٹ پر فاسٹ لائن پر اور ۱۱؍ بجکر ۵۲؍ منٹ پر سلو لائن پر روانہ ہوگی۔ بلاک ختم ہونے کے بعدپہلی لوکل ٹرین کرلا سے ٹٹوالا کے لئے ۴؍ بجکر ۵۱؍منٹ پر روانہ ہوگی اور پہلی اپ لوکل ٹرین کلیان سے سی ایس ٹی کے لئے روانہ ہوگی۔ 
 سی ایس ایم ٹی آنے والی میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو کرجت، پنویل اور دیوا سے ڈائیورٹ کر دیا جائےگا۔ اور کچھ ٹرینوں کو کلیان کے مسافروں کی سہولت کیلئےکرجت اور دیوا اسٹیشنوں پربھی رکیں گی جبکہ کچھ ٹرینوں کو کام جاری رہنے کے سبب الگ الگ اسٹیشنوں کے درمیان روکا جائے گا۔اس کے علاوہ تھانےاور کلیان کے درمیان اپ ڈاؤن فاسٹ لائنوں پر صبح۱۰؍بجکر ۴۰؍ منٹ سے ۳؍بجکر ۴۰؍ منٹ تک بلاک رہے گا۔
 اسی طرح کرلا واشی ہاربر سیکشن پر بھی بلاک کےسبب ٹرینیں ۱۱؍بجکر۱۰؍منٹ سے ۴؍ بجکر ۱۰؍منٹ تک بند رہیں گی۔اس دوران خصوصی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔
 اس کے علاوہ ویسٹرن ریلوےمیں بھی سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب میں ۱۲؍بجکر۳۰؍منٹ سے ۴؍بجکر۳۰؍منٹ تک بلاک رہے گا۔دن میں اس کا کوئی اثر نہیں رہے گا اور اتوار کو بھی دن میں معمول کے مطابق ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK