Inquilab Logo

ٹرائبس انڈیا مصنوعات چین میں نئی اشیاء شامل کی گئیں

Updated: November 18, 2020, 12:57 PM IST | Agency | New Delhi

ٹرائبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن نے اپنی مصنوعات کی چین میں توسیع کی ، متعدد اہم پروڈکٹس کو شامل کیا

Tribes India Product
ٹرائبس انڈیا مصنوعات

 ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ(ٹرائیفیڈ) نے اپنی مصنوعات کی چین کی توسیع کرتے ہوئے جنگلاتی پیداوار سے بنائی گئی نئی اشیا کو شامل کیا ہے۔ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر پرویر کرشنا نے بتایا کہ نئی مصنوعات لوگوں کی ضرورتوں اور ماحولیات کے مطابق ہے۔انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے جگدل پور جیل میں بنائی گئی دیو مورتیاں اور کیتکی ٹوکری کو ٹرائبس انڈیا کی دکانوں پر مہیا کرایا گیا ہے۔تمل ناڈو اور جنوبی ہندوستان کی دوسری ریاستوں میں حیاتیاتی خوبصورتی وسائل والے پیداوار جیسے شہد کی مکھی  کے موم   سےبنے لپ بام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یہ بام  پودینہ ،لیموں اور وینیلا فلیور میں جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح مغربی ہندوستان  سے ہاتھ سے رنگے گئے ورلی آرٹ والے دوپٹے ،پٹ سن کے بیگ ،لیپ ٹاپ بیگ، آرگینائیزر ،تورن اور لال ٹین وغیرہ بھی فروخت کےلئے مہیا ہے۔
  ایم ڈی پرویر کرشنا نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے تحفوں کیلئےمناسب مصنوعات کی ٹرائیفیڈ خریداری کرتا رہا ہے ۔حال ہی میں ادیشہ کے قبائلیوں سے سورا پیٹنگ کے علاوہ لیمپ شیڈ اور ڈوکرا چراغ بھی لئے گئے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بنائے گئی یہ مصنوعات تحفہ اور سجاوٹ کے لئے بہترین متبادل  ہیں۔ پرویر کرشنا نے کہا کہ ٹرائبل انڈیا کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ قبائلیوں کی زندگی سطح میں بہتری لاکر انہیں نئی بلندیوں پر لے جایا جائے۔ نئی مصنوعات سے ٹرائبل انڈیا کی مصنوعات کی چین مضبوط ہوگی۔ ٹرائب انڈیا کا ای مارکٹ پلیس،تحفوں کےلئے دی  جانے والی مصنوعات کا ایک انوکھا ذریعہ بھی بنےگا۔جس کے ذریعہ سماج کے محروم لوگوں کی زندگی میں مسکان بھی آئےگی۔ مذکورہ بالا سامان ٹرائبس انڈیا کے۱۲۵؍ آؤٹ لیٹ پر فروخت کےلئے مہیا ہوں گے۔ اس کے علاوہ فروخت کےلئے ٹرائبس انڈیا کی موبائل وین بھی لوگوں تک اپنی پہنچ بنائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK