Inquilab Logo

و زیراعلیٰ یوگی کی قیادت میں امبیڈ کر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Updated: April 15, 2022, 10:17 AM IST | Agency | Lucknow

سماجی انصاف پکھواڑہ اور باباصاحب کی جینتی کے موقع پر `آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے نظریات کو عوام تک پہنچانے کا عزم

Yogi Adityanath is wearing a necklace on the statue of Babasaheb..Picture:PTI
یو گی آدتیہ ناتھ، باباصاحب کے مجسمے کو ہار پہنار ہےہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی ۱۳۱؍ویں جینتی پر ان کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت بابا صاحب کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے کمر بستہ ہے۔ آزادی ، مساوات اور بھائی چارے  کے نظریات کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔  جمعرات کو یوگی نے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک اوربی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کے ساتھ لکھنؤ میں  واقع بابا صاحب کی مورتی پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر یوگی نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو ان کی قیادت میں بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر جی کی جینتی کے موقع پر حضرت گنج لکھنؤ میں واقع ان کی مورتی پر گلپوشی کر کے انہیں  خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اترپردیش  حکومت بابا صاحب کے خوابوں کو  پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ یوگی نے اپنے پیغام میں کہا کہ  ہندوستان کے  آئین کے معمار، ممتاز قانون داں، معذور، استحصال زدہ اور محروم سماج کی مضبوط آواز، `بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔  یادر ہے کہ بی جے پی نے اس سال امبیڈکر جینتی کو سماجی انصاف پکھواڑے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوگی  آدتیہ ناتھ نے مزید  کہا   کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کے نظریات  پر عمل پیرا ہوکر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں’سماجی انصاف  کاکاررواں‘ رواں دواں ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ آئیے سماجی انصاف پکھواڑہ اور بابا صاحب کی جینتی کے موقع پر `آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے نظریات کو عوام تک پہنچانے کا عزم کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK