Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کو ٹرمپ کا ۴۸؍ گھنٹوں کا الٹی میٹم، تہران نےمنہ توڑ جواب کا انتباہ دیا

Updated: March 22, 2026, 11:47 PM IST | Tehran

واضح کیا کہ آبنائے ہرمز صرف ’’دشمنوں ‘‘ کیلئے بند ہے ، اس کے نہ کھولنے پرایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایاگیا تو مشرق وسطیٰ کا انفرااسٹرکچر بھی تباہ ہوگا

The aftermath of the Iranian attack on Israel
اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد کا منظر

 مشرق وسطیٰ میں  حالات تیزی  سے بدل رہے ہیں۔ٹرمپ  جو ۳؍ ہفتوں بعد بھی  اس جنگ میں  واضح کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے بوکھلائے ہوئے ہیں، نے اب ایران کو ۴۸؍ گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر پیر تک آبنائے ہرمز کو نہ کھولا گیا تو امریکی فوجیں  اسلامیہ جمہوریہ کے ’’پاور پلانٹس ‘‘ کو تباہ کردیںگی۔اس  پر تہران  نے منہ توڑ جواب کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر اس کے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایاگیا تو وہ مشرق وسطیٰ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا۔اس کے ساتھ ہی تہران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف دشمن اوراس کے اتحادیوں کیلئے بند ہے۔
  ایرانی پاسداران ِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری  نے ٹرمپ کی دھمکی کو ’’ٹیررسٹ پریسیڈنٹ آف یونائیٹڈ اسٹیٹ‘‘  کی دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز صرف دشمن کیلئے بند ہے۔ اسے مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا ہے اور یہ ہماری دانشمندانہ نگرانی میں ہے۔ غیر نقصان دہ آمد و رفت مخصوص ضوابط کے تحت جو ہماری سلامتی اور مفادات کو یقینی بناتے ہیں ، جاری  ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ’’ اگر امریکہ ایران کے بجلی گھروں کے خلاف اپنی دھمکیوں پر عمل کرتا ہے تو    آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور اس وقت تک دوبارہ نہیں کھلے گی جب تک ہمارے متاثرہ بجلی گھر دوبارہ تعمیر نہ ہو جائیں۔  اسرائیل کے تمام بجلی گھروں اور توانائی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا نیز خطے میں موجود  اسی نوعیت کی وہ تمام کمپنیاں جن میں امریکی حصہ داری ہے   کومکمل طور پر تباہ کردیا جائےگا نیز  ان علاقائی ممالک کے بجلی گھر جہاں امریکی اڈے  ہیں، جائز ہدف تصور کئے جائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK