Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ میڈیا نے بین الاقوامی سطح پر ’’ٹروتھ پلس‘‘ نامی اسٹریمنگ سروس شروع کی

Updated: July 08, 2025, 10:18 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ بنایا ہے، نے اپنی اسٹریمنگ سروس ’’ٹروتھ پلس‘‘ (ٹروتھ+) بین الاقوامی سطح پر لانچ کردیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ بنایا ہے، نے اپنی اسٹریمنگ سروس ’’ٹروتھ پلس‘‘ (ٹروتھ+) بین الاقوامی سطح پر لانچ کردیا ہے۔ اس پر دستیاب مشمولات آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے ذریعے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ٹروتھ پلس کے مشمولات ایپل ٹی وی، اینڈرائیڈ ٹی وی، امیزون فائرٹی وی، روکو اور ویب پر بھی موجود ہیں۔ امریکہ کا قدامت پسند نیوز چینل نیوز میکس اب عالمی سطح پر ٹروتھ پلس ایپ اور ویب کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔ 
ٹرمپ میڈیا کے سی ای او اور چیئرمین ڈیوین نونس نے کہا کہ ’’ہم بین الاقوامی منڈیوں میں ٹروتھ پلس کے تیزی سے تعارف سے مطمئن ہیں۔‘‘ ٹروتھ پلس کو جلد ہی ایل جی اور سیمسنگ ٹی وی پر بھی لانچ کیا جائے گا۔ تاہم، یہ پلیٹ فارم اب بھی بیٹا ٹیسٹنگ میں ہے۔ ایپ کو مستحکم بنانے کیلئے صارفین کی آراء اکٹھا کی جا رہی ہیں۔ رول آؤٹ مکمل طور پر مکمل ہونے اور تمام ڈیوائسز سپورٹ ہونے کے بعد کمپنی باضابطہ اعلان کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK