آج صبح ساڑھے ۴؍ بجے بریلی (یوپی) میں واقع دشا پٹانی کے مکان کے باہر کئی راؤنڈ فائر کئے گئے جس کی ذمہ داری ڈیلانہ برادرز نے لی ہے اور دھمکی دی کہ جو بھی ہمارے مذہبی لیڈران کی توہین کرے گا اس کے گھر میں کوئی زندہ نہیں بچے گا۔
EPAPER
Updated: September 13, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai
آج صبح ساڑھے ۴؍ بجے بریلی (یوپی) میں واقع دشا پٹانی کے مکان کے باہر کئی راؤنڈ فائر کئے گئے جس کی ذمہ داری ڈیلانہ برادرز نے لی ہے اور دھمکی دی کہ جو بھی ہمارے مذہبی لیڈران کی توہین کرے گا اس کے گھر میں کوئی زندہ نہیں بچے گا۔
دشا پٹانی کے بریلی (یوپی) کے مکان کے باہر آج علی الصباح ہوائی فائرنگ کی گئی جسے بعد میں خوشبو پٹانی کے اس تبصرے سے جوڑا گیا، جو مذہبی پیشوا پریمانند جی مہاراج سے غلط طور پر منسلک تھا۔ اب دشا پٹانی کے والد جگدیش پٹانی نے اپنی بیٹی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ اے این آئی کے ساتھ بات چیت میں جگدیش نے کہا کہ ’’خوشبو ( دشا پٹانی کی بہن) کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ اس کا نام پریمانند جی مہاراج کے معاملے میں گھسیٹا گیا۔ ہم سناتنی ہیں، اور ہم سادھوؤں اور سنتوں کا احترام کرتے ہیں۔ اگر کوئی ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے، تو یہ ہمیں نیچا دکھانے کی سازش ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نیشنل فلم ایوارڈ ۲۰۲۵ء: تقریب کا انعقاد ۲۳؍ ستمبر کو نئی دہلی میں
حکام نے بتایا کہ صبح تقریباً ۴؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر کئی راؤنڈ فائر کئے گئے۔ لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ دریں اثنا، ڈیلانہ برادران، وریندر اور مہیندر نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایک مبینہ سوشل میڈیا پوسٹ میں، دونوں افراد نے فلم انڈسٹری کو وارننگ جاری کی:’’میں، وریندر چرن، مہیندر سرن (ڈیلانہ)، بھائیو، آج خوشبو پٹانی/دشا پٹانی (بالی ووڈ اداکارہ) کے گھر (ولا نمبر ۴۰، سول لائنز، بریلی، یوپی) پر جو فائرنگ ہوئی، ہم نے اسے انجام دیا، اس نے ہمارے بزرگوں کی توہین کی (پریمانند ساندھا جی مہاراج اور آنند سنگھ مہاراجے مہاراج) کی کوشش کی۔ ہمارے دیوتاؤں کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی، اگلی بار اگر وہ یا کوئی اور ہمارے مذہب کی بے عزتی کرے گا، تو ان کے گھر میں کوئی بھی زندہ نہیں بچے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کی فلم’ `ایک تھا ٹائیگر‘ سنیماگھروں میں دوبارہ ریلیز ہوگی
سابق فوجی افسر خوشبو پٹانی نے حال ہی میں مذہبی لیڈر انیرودھچاریہ مہاراج کو ’’لیو اِن ریلیشن شپ‘‘ پر ان کے تبصرے پر تنقید کا نشانہ بنایا، لیکن بہت سے لوگوں کو غلط فہمی ہوئی اور انہوں نے فرض کیا کہ وہ پریمانند جی مہاراج کے نوجوانوں کے ایک سے زیادہ تعلقات رکھنے کے بارے میں ان کے بیان پر سوال کر رہی ہیں۔ اس غلط فہمی کی وجہ سے ٹرول ہونے کے بعد، انہوں نے ایک سرکاری وضاحت پیش کی اور دھمکی دی کہ اگر ٹرولنگ جاری رہی تو وہ قانونی کارروائی کریں گی۔
خوشبو پٹانی نے اپنے پوسٹ میں لکھا تھ اکہ ’’میرے خلاف جعلی خبریں! مجھے بدنام کرنے کی دانستہ کوشش!جو اکاؤنٹس میرے خلاف جان بوجھ کر جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف ملکی قانون کے تحت مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ ‘‘