Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا تھنبرگ کے "اسرائیل کے ہاتھوں اغواء" کے دعوے پر طنز: غصہ کنٹرول کرنے کی تربیت لینے کا مشورہ

Updated: June 10, 2025, 5:03 PM IST | Washington

گریٹا کے ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "میرا خیال ہے کہ اسے غصہ کنٹرول کرنے کی کلاس میں جانا چاہئے۔ اس کیلئے یہ میرا بنیادی مشورہ ہے۔" ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس گریٹا کو اغوا کرنے کے علاوہ بھی کئی مسائل ہیں۔

US President Donald Trump. Photo: INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کے ایک ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس پر طنز کیا جس میں تھنبرگ نے غزہ میں امداد فراہم کرنے کے مشن کے دوران اسرائیلی فوج پر اسے "اغوا" کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو میں، جو کل جاری کیا گیا، تھنبرگ کہتی ہے، "میرا نام گریٹا تھنبرگ ہے اور میں سویڈن سے ہوں۔ اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو ہمیں بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی فوج یا اسرائیل کی حمایت کرنے والی فورسیز نے روک کر اغوا کر لیا ہے۔"

"وہ ایک جوان، غصہ والی لڑکی ہے": ٹرمپ

تھنبرگ کے ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "کیا اس نے یہ کہا کہ اسرائیل نے اسے اغوا کر لیا؟" امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ ایک جوان، غصے والی لڑکی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ اصلی غصہ ہے یا نہیں، حقیقت میں یہ ماننا مشکل ہے۔ لیکن میں نے دیکھا کہ کیا ہوا۔ وہ یقیناً مختلف ہے۔ میرا خیال ہے کہ اسے غصہ کنٹرول کرنے کی کلاس میں جانا چاہئے۔ یہ میرا اس کیلئے بنیادی مشورہ ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس گریٹا کو اغوا کرنے کے علاوہ بھی کئی مسائل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کیلئے گلوبل مارچ، ۵۴؍ ملکوں کے ہزاروں افراد شامل

میڈلین پر قبضہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن (ایف ایف سی) نامی تنظیم کے جہاز "میڈلین" پر قبضہ کرلیا اور اس کے عملہ کو گرفتار کرلیا جس میں گریٹا تھنبرگ سمیت عالمی سطح پر معروف ۱۲ رضاکار شامل تھے۔ برطانوی پرچم والا یہ جہاز اٹلی کے جزیرہ سسلی سے روانہ ہوا تھا اور محصور فلسطینی علاقے غزہ کی ابادی کیلئے امدادی سامان کے جارہا تھا۔ حکام نے اتوار کو تصدیق کی کہ جہاز کو اس کے بعد ایک اسرائیلی بندرگاہ پر لے جایا گیا۔ جہاز کو روکے جانے کے بعد، ایف ایف سی نے ایکس پر تھنبرگ کا ایک پہلے سے ریکارڈ کیا گیا ایس او ایس ویڈیو شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ جہاز پر موجود رضاکاروں کو اسرائیلی حکام نے "اغوا" کر لیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی وزارت خارجہ سے رابطہ کریں تاکہ جہاز پر موجود افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK