• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انتخابی بدعنوانی کیس میں ٹرمپ کی خودسپردگی،گرفتاری کے فوراً بعد ضمانت

Updated: August 26, 2023, 10:02 AM IST | Washington

وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہیں حوالات کا منہ دیکھنا پڑا، یہ چوتھی بار ہے جب ٹرمپ کو خودسپردگی کرنی پڑی، انتخابی نتائج بدلنے کے الزام میں ٹرمپ سمیت کل۱۹؍افرادپر مقدمہ چل رہا ہے

In Atlanta, Trump`s convoy is passing through a route, the security management was very tight
 اٹلانٹا میں ٹرمپ کا قافلہ ایک راستے سے گزررہا ہے،سیکوریٹی کا انتظام بہت سخت تھا

 ۲۰۲۰ء کے صدارتی انتخاب کے نتائج بدلنے کی سازش  اور دھوکہ دہی کے معاملے میں سابق صدر  ڈونالڈ ٹرمپ کوجمعہ کے روز کچھ وقت کیلئے جیل کی ہوا کھانی پڑی۔  خودسپردگی کے بعد پولیس ریکارڈ میں نام درج کیا گیا اور تقریباً  ۲۰؍  منٹ  کے بعد انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی۔  امریکہ میں ایسا پہلی بار ہوا جب کسی  سابق صدر کی قیدی والی تصویر جاری کی گئی ۔ 
فلٹن کاؤنٹی پولیس کےروبرو ٹرمپ کی خودسپردگی
 رپورٹ کے مطابق  جمعہ کی صبح فُلٹن کاؤنٹی  پولیس کے سامنے سابق صدر ڈونالڈ  ٹرمپ نے خودسپردگی کی۔ اسکے بعد پولیس نے انہیں  گرفتار کیا اور فُلٹن کاؤنٹی جیل  لے گئی۔ انہیں پولیس ریکارڈ میں قیدی نمبر P01135809 کے طور پر درج کیا گیا۔ امریکی تاریخ میں پہلی بارسابق صدرکی قیدیوں والی تصویر بھی جاری کردی گئی ۔  پولیس کی حراست میں یہ کسی بھی امریکی صدر کی کھینچی جانے والی پہلی تصویر ہے جسے انگریزی میں ’مگ شاٹ‘ کہا  جاتا ہے۔
 ’وائس آف امریکہ‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کی ۲۰۲۰ء کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق کیس میں باقاعدہ گرفتاری اور  پھر  رہائی ہو گئی ہے۔  وہ۲۰؍ منٹ بعد ہی  جیل سے باہر آگئے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں جن کا قیدیوں کی طرح ’مگ شاٹ‘ لیا گیاہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے رہائی سے قبل۲؍لاکھ ڈالر کا بانڈ شرائط کے ساتھ ادا کیا ہے۔
 ٹرمپ نے جیل سے باہر آنے کے بعد صحافیوں سے بات کی۔ دعویٰ کیا کہ’’ `میں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔‘‘ ٹرمپ پر جارجیا میں صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کے لئے  دھوکہ دہی، دھمکی دینے  اور جعل سازی کا الزام ہے۔ ان کے علاوہ۱۸؍ اور لوگوں کو اس معاملے میں ملزم قرار دیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمزکے مطابق ٹرمپ کو ایک کمرے میں لے جایا گیا اور ان کے فنگر پرنٹس بھی لئے گئے۔ یہ دستاویزات عدالت اور پولیس ریکارڈ کا حصہ بنیں گی۔ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے بھی سرینڈر کیا ۔۱۵؍ اگست کو اٹلانٹا کی عدالت نے چارج شیٹ جمع کی تھی۔چارج شیٹ میں شامل۴۱؍ الزامات میں سے۱۳؍ میں  ٹرمپ کا نام  شامل ہے۔
 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیشی کے موقع پر سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں مقدمے میں گھسیٹنا اصل میں۲۰۲۴ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے امیدوار بننے کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش ہے ۔ سابق صدر ایک حفاظتی کارواں کے ساتھ آئے جس میں کئی کالی وینز، پولیس کاریں اور موٹرسائیکلیں اور ریسکیو کی گاڑیاں شامل تھیں۔ یہ ایسا ہی پروٹوکول تھا جیسے امریکی صدر کا ہوتا ہے۔
 جمعرات کو اٹلانٹا کی عدالت میں پیش ہوئے 
  ٹرمپ جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے معاملے میں جمعرات کو اٹلانٹا کی عدالت میں پیش ہوئے۔  ٹرمپ نیو جرسی سے اٹلانٹا کیلئے روانہ ہوئے اور جمعرات کی شام ہارٹسفیلڈ جیکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ان کا قافلہ شام میں  فلٹن کاؤنٹی عدالت پہنچا، جہاں سے تقریباً ۲۰؍ منٹ بعد وہ بانڈ پر رہا ہوئے۔ جج نے انہیں ۲؍ لاکھ امریکی ڈالر کی ضمانت کی رقم  پیر کیلئے مقرر کی۔  ٹرمپ نے بعد میں صحافیوں کو بتایا، ’’ہم نے کچھ بھی غلط نہیں کیا۔ ہمارے پاس  ہر اس انتخاب کو چیلنج کرنے کا حق ہے، جسے ہم غلط سمجھتے ہیں۔‘‘ انہوں نے۲۰۲۰ء کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی اور چوری کے الزامات کو بھی دہرایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK