• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری،امریکی میڈیا کا دعویٰ

Updated: October 03, 2026, 2:12 PM IST | Agency | Washington

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ذریعے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ دوسری جانب وہ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کار کا کردار بھی نبھا رہے ہیں۔

Trump`s son-in-law Jared Kushner. Photo: INN
ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر۔ تصویر: آئی این این
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ذریعے اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ دوسری جانب وہ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کار کا کردار بھی نبھا رہے ہیں۔سی این این کے مطابق جیرڈکشنر کی کمپنی نے ایک ایسی اسرائیلی کمپنی میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے جس نے اپنا سرمایہ اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ایلیت سسٹمز میں لگا رکھا ہے۔
 
 
سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جیرڈ کشنر کی سرمایہ کار کمپنی افینیٹی پارٹنرز نے پچھلے سال اسرائیلی کمپنی فینکس میں اپنی سرمایہ کاری دگنی کر دی۔اسرائیلی کمپنی فینکس نے اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ایلبیت سسٹمز میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اسرائیلی کمپنی فینکس نے اسرائیلی فوج کو ڈرون سمیت متعدد جنگی آلات فراہم کرنے والی مزید ۸؍ کمپنیوں میں بھی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔
سی این این کے مطابق جیرڈکشنر مشرق وسطیٰ میں ایک اہم مذاکرات کار ہیں اور دوسری جانب انہوں نے اسرائیلی دفاعی صنعت میں بھاری سرمایہ کاری بھی کی ہے جو مفادات کا واضح تصادم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK