• Tue, 21 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

افغان-پاک جنگ بندی میں ثالثی پر ترکی اور قطر کی پزیرائی

Updated: October 21, 2025, 1:16 PM IST | Agency | Beijing

دوحہ میں قطر اور ترکی کی ثالثی کے دوران اسلام آباد اور کابل نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

Chinese Foreign Ministry spokesman Gu Jiaqin. Photo: INN
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن۔ تصویر: آئی این این
چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی  میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ترکی اور قطر کے کردار کو سراہا ہے ۔اس سلسلےمیںچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی اور دوست ہمسایہ ممالک ہیں اور یہ دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ہمسایہ رہیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا ، ’’چین دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے اور متعلقہ ممالک کی کوششوں کو سراہتا ہے۔‘‘  اس میں ترکی اور قطر کی ثالثی کا حوالہ دیا گیا ہے۔ 
اتوار کودوحہ میں قطر اور ترکی کی ثالثی کے دوران اسلام آباد اور کابل نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان کئی دنوں کی سرحدی کشیدگی کے بعد ہوا۔ 
دونوں ممالک کے درمیان تفصیلی مذاکرات کا اگلا دور۲۵؍ اکتوبر کو استنبول میں ہوگا۔ 
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو نے کہا کہ چین دل کی گہرائیوں سے امید کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اپنے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، ایک دیرپا جنگ بندی حاصل کریں،  تاکہ دونوں ممالک اور خطے میں امن و استحکام قائم ہو۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’’چین، دونوں ممالک کی بہتری اور ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK