Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی:غزہ فلوٹیلا پر حملہ کے حوالے سے نیتن یاہو کے خلاف نسل کشی کا وارنٹ جاری

Updated: August 21, 2026, 10:09 PM IST | Ankara

ترکی نے غزہ فلوٹیلا پر حملے کے حوالے سے نیتن یاہو اور ایک اور اسرائیلی شہری کے خلاف نسل کشی کا وارنٹ جاری کیا،ساتھ ہی ان کے خلاف ریڈ نوٹس بھی جاری کرنےکی درخواست کی ہے۔

Photo: X
نیتین یاہو(دائیں)، طیب اردگان(بائیں)۔ تصویر: ایکس

ترکی نے غزہ کے امدادی قافلے کو روکنے کے معاملے میں مبینہ ’’نسل کشی‘‘ کے الزام کے تحت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ایک اور اسرائیلی شہری کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ انقرہ اور یروشلم کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران یہ اقدام سامنے آیا ہے۔ترکی کے وزیرِ انصاف عاکین گورلیک نے جمعہ کو کہا کہ ان کی وزارت نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف غزہ جانے والے امدادی قافلے کی روک تھام سے متعلق مبینہ ’’نسل کشی‘‘ کی بنیاد پر بین الاقوامی گرفتاری کا وارنٹ طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کی ایران کے خلاف معاشی جنگ، ایران کی نئے ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

بعد ازاں ترکی کی وزارتِ انصاف نے ایک اور اسرائیلی شہری افیک موسکووچ کے خلاف بھی انٹرپول سے ریڈ نوٹس کی درخواست کی ہے۔تاہم یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب ترکی نے نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متعلق الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ حالانکہ اسرائیل نے نسل کشی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔گورلیک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ وزارتِ انصاف نے وزارتِ داخلہ سے نیتن یاہو اور موسکووچ کی بین الاقوامی گرفتاری کے لیے الرٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔وزیر نے بیان دیا، ’’فلوٹیلا کے کارکنوں پر بین الاقوامی پانیوں میں حملے سے متعلق عدالتی کارروائیوں کے سلسلے میں اور۱۴؍ جولائی ۲۰۲۶ء نیتن یاہو اور افیک موسکووچ کے خلاف نسل کشی کے جرم میں جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کے مطابق، وزارتِ انصاف نے وزارتِ داخلہ سے درخواست کی ہے کہ ان کی بین الاقوامی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے جائیں۔‘‘مزید برآں وزارت کے مطابق، ان دونوں کے خلاف ’’انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی، تشدید شدہ آزادی سے محرومی، جان بوجھ کر حملہ اور مار پیٹ، تشدد، املاک کی تباہی، تشدید شدہ لوٹ مار، اور نقل و حمل کی گاڑیوں کو اغوا کرنے‘‘ کے مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK