Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ پر دستخط

Updated: August 08, 2026, 7:45 AM IST | Islamabad

ایک کے خلاف جارحیت تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا ،پاکستان نے دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ کسی بھی ملک کیخلاف نہیں ہے ، اسے’ اسلامی ناٹو ‘طرز کا اتحاد قرار دیا

Shahbaz Sharif, Mohammed bin Salman and Recep Tayyip Erdogan together after the agreement
شہباز شریف ،محمد بن سلمان اور رجب طیب اردگان معاہدہ کے بعد ایک ساتھ

 ترکی، سعودی عرب اور پاکستان نے جمعہ کو سعودی عرب میں ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اس  کے بعد ان ممالک کے درمیان فوجی تعاون میں اضافے اور ’اسلامی ناٹو‘ جیسی سیکوریٹی تنظیم کا قیام  عمل میں آگیا ہے۔ حالانکہ اس بارے میں پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ یہ انتظام کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہوگا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد علاقائی امن کو مضبوط بنانا اور بیرونی ممالک پر انحصار کم کرنا ہے لیکن اس معاہدہ کی رُو سے کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور تینوں ہی ملک کا اس کا دفاع بھی کریںگے۔ ہندوستان کے لحاظ سے یہ معاہدہ کافی اہم ہے کیوں کہ پاکستان کو الگ تھلگ کردینے کے دعوے کے باوجود وہ اتنا اہم معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
  اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ سعودی عرب پہنچےجس میں آرمی چیف، وفاقی وزراء اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔ ساتھ ہی  ترک صدر رجب طیب اردگان بھی سعودی عرب پہنچ چکے تھے۔   اس معاہدے کا بنیادی مقصد تینوںممالک کے درمیان دفاعی روابط، انٹیلی جنس شیئرنگ اور علاقائی امن و استحکام کیلئےمشترکہ اقدامات پر   اتفاق قائم کرنا ہے اور ایک دوسرے کا دفاع کرنا ہے۔
 یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے رواں سال مئی میںکہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سے موجود دفاعی اور اقتصادی تعاون کے ڈھانچے کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ مستقبل میں اس میں قطر اور ترکی کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK