Inquilab Logo Happiest Places to Work

بائیس؍گھنٹے بعد سہ پہر۳؍بجے بھارت جوڑو یاترا جالندھر سےپھر رواں دواں

Updated: January 16, 2023, 1:18 PM IST | jalandhar

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتوک سنگھ کے انتقال کے سبب ۲۴؍گھنٹے کیلئے یاترا کو موخر کرنے کے بعد اتوار کی سہ پہر یاتر ا پھر اسی جوش وجذبے کے ساتھ بحال ہوئی

Rahul Gandhi and Sidhu Musewala`s father Balkur Singh can be seen in Bharat Jodu Yatra; (PTI)
بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی اور ان کے ساتھ سدھوموسے والا کے والد بلکور سنگھ دیکھے جاسکتے ہیں;(پی ٹی آئی)

 راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا شام ساڑھے۶؍بجے ہیم کنڈ پبلک اسکول کے قریب ختم ہوئی۔ اتوار کو جالندھر کے خالصہ کالج گراؤنڈسے تقریباً ۳؍ بجے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا میں راہل نے۱۶؍کلومیٹر کا فاصلہ طےکیا۔پہلےیہ سفر صبح ۶؍بجےپھگواڑہ کی پرائیویٹ یونیورسٹی سے شروع ہونا تھا۔
 سفر کا پہلا مرحلہ شام۵؍بجےکے قریب ٹی بریک کے ساتھ مکمل ہوااور۶؍بجے دوبارہ سفر شروع ہوا۔ساڑھے ۶؍بجےیہ یاترا ہیم کنڈ پبلک اسکول کےقریب اپنےاختتام کو پہنچی۔ سدھو موسےوالاکے والد بھی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کرنےکیلئے جالندھر پہنچے۔پنجاب میں کانگریس کےسربراہ امریندرسنگھ،راجہ وڈنگ، سدھو موسے والاکےوالد بلکور سنگھ کو راہل گاندھی کے پاس لے گئے۔ راہل نے سفرکے دوران ان کا ہاتھ تھاما اور اپنے ہاتھ سے اس پر گرے پھولوں کو ہٹا دیا۔
 سفر شروع کرنےسےپہلے راہل گاندھی دوپہر ۲؍بجے شری دیوی تالاب مندر پہنچے۔ جہاں انہوں نے ماتھا ٹیکا۔اس کے بعد وہ سیدھا سفر پر روانہ ہو گئے۔
 حالانکہسنیچر کویاترا کے دوران  ایم پی چودھری سنتوکھ سنگھ کااچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔جس کے بعد ۲۴؍گھنٹےکیلئےیاترا روک دی گئی تھی۔اتوار کو ان کی آخری رسومات کے بعدیاترا کو  دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
راہل گاندھی سے مل کربلکور سنگھ  لوٹ گئے
 بلکورسنگھ راہل گاندھی سے ملاقات اور کچھ دیر پیدل چلنےکے بعد واپس لوٹے۔بلکور سنگھ نے کہا کہ پنجاب کےلوگوں کی وجہ سے ہی وہ اتنا بڑا صدمہ برداشت کرسکے۔سب کو لگا کہ ان کے گھر کی جان چلی گئی ہے۔ وہ ابھی دل کا آپریشن کرواکریہاں آئےہیں جس کی وجہ سے وہ بھیڑ کے درمیان نہیں جا سکتے۔
جالندھر میں کانفرنس نہیں ہوگی
 راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران بنائےگئےشیڈول کے مطابق راہل گاندھی کو جالندھر میںپریس کانفرنس کرناتھی۔تاہم ایم پی کی موت کے بعدپریس کانفرنس کو بھی فی الحال منسوخ کردیا گیا ہے۔ اب یہ کانفرنس ہوشیار پور میں ہوگی۔اس کے علاوہ جالندھر میں سفرکےدوران ڈی جے بھی نہیں بجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK