Inquilab Logo Happiest Places to Work

موسلادھار بارش کے دوران ۲؍مکان منہدم ، کئی حادثات بھی ہوئے

Updated: July 24, 2025, 7:24 AM IST | Iqbal Ansari and Saadat Khan | Mumbai

۲۲؍درخت گرے۔ شارٹ سرکٹ کی ۱۴؍ شکایتیں ۔ اندھیری سب وے بند۔طیاروں کی پروازیں متاثر۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

The Andheri subway was closed to vehicles due to waterlogging. (Photo: Satij Shinde)
پانی بھرجانے کی وجہ سے اندھیری سب وے کوگاڑیوں کیلئے بند کردیا گیا۔ (تصویر:ستیج شندے)

 منگل کی شب اور بدھ کو ہونےوالی موسلادھار بارش سے عام زندگی بری طرح متاثر رہی۔تیز ہواکے ساتھ   بارش سےشہر ومضافات میں متعدد حادثات پیش آئے، خوش قسمتی سے ان حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
  بی ایم سی ذرائع کے مطابق منگل کی شام بھانڈوپ کی پہاڑی پر واقع کھنڈی پاڑہ علاقے (اومیگا ہائی اسکول کے پیچھے) ۲؍ مکان چٹان کے ساتھ  منہدم ہو گئے اور مٹی کے تودے ۳؍ تا ۴؍ مکان پر کھسک کر آگئے تھے ۔ ان مکانات کو افسران نے احتیاطاًخالی کروا لیا۔ اس حادثہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسکولوں میں حاضری  متاثر
 منگل کی صبح ۸؍ بجے سے بدھ کی شام ۶؍ بجے بی ایم سی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو۲۲؍مقامات پر درخت یا شاخیں گرنے، ۶؍ مقامات پر مکان یا دیوار کا حصہ منہدم ہونے ،۱۳؍مقامات سے شارٹ سرکٹ ہونے کی شکایتیں موصول ہوئیں۔   علاوہ ازیں متواترہونےوالی تیز بار ش سے شہر کےمتعدد نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیاجس  کی وجہ سے لوگوںکو دفتر جانےمیں دقت ہوئی ۔ اسکولوںمیں حاضری بھی متاثر رہی۔ 
 بی ایم سی کےمطابق ممبئی میں گزشتہ ۲۲؍ جولائی کی صبح ۸؍ بجے تا ۲۳؍ جولائی کی صبح ۸؍ بجے تک    ۷؍ مقامات پر شارٹ سرکٹ کی شکایتیں موصول ہوئی ۔ اسی طرح ۲۳؍ جولائی کی صبح ۸؍تا شام ۶؍ بجے ۶؍ مقامات سے شارٹ سرکٹ کی شکایتیں ملیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے متعلقہ بجلی سپلائی کمپنی کو اس کی اطلاع دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
  ۶؍ مقامات پر مکان یا دیوار کا حصہ منہدم ہونے ،درخت یا شاخ گرنے کے ۲۲؍مقامات پر درخت یا شاخیں گرنےکی شکایتیں ملیں۔
 بھانڈوپ ،کھنڈی پاڑہ میں اومیگاہائی اسکول کے پیچھے ایک بڑی حفاظتی دیوار اور کئی مکانات گر گئے۔ یہ واقعہ تقریباً پچاس فٹ اونچائی پرگنجان آبادی والے پہاڑی پر ہواجہاں ایک بڑی حفاظتی دیوار بنائی گئی تھی۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے دیوار میں دراڑیں پڑ گئیں،جو بالآخر اس کے گرنے اور ۲؍ مکانات کی تباہی کا باعث بنیں۔حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مقامی حکام نے ملبہ ہٹانا شروع کر دیا ہے اور احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی ۳؍ تا ۴؍ مکانات کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
 پانی بھر جانے سے اندھیری سب وے بند 
 ممبئی ٹریفک پولیس کےمطابق پانی کی سطح تقریباً ۲؍سے ۲ء۵؍فٹ تک بڑھ جانے کے بعد اندھیری سب وے کی دونوں لین کو بند کر دیا گیا  ۔ ٹریفک کو گوکھلے بریج اور ٹھاکرے پل کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
 اسپائس جیٹ کی مسافروں کیلئے ٹراویل ایڈوائزری جاری  
 ممبئی میں ہونےوالی شدید بارش کے پیش نظر اسپائس جیٹ ایئرلائن نے بدھ کو مسافروں کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی۔ خراب موسم کی وجہ سےتمام طیاروںکی روانگی اورآمد متاثر ہوسکتی ہیںلہٰذا مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پرواز کی اپ ڈیٹ متعلقہ ویب سائٹ سےمعلوم کرتے رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK