Inquilab Logo Happiest Places to Work

رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Updated: July 25, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai

رتیک روشن، کیارا ایڈوانی اور جونیئر این ٹی آر کی اداکاری سے سجی فلم ’’وار ۲‘‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم کرسمس ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ’’وار ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ۲؍ منٹ ۳۹؍ سیکنڈ پر مبنی اس ٹریلر میں اسپائی یونیورس کی چھٹی فلم کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس فلم میں رتیک روشن ایجنٹ کبیر کے اپنے کردار کو دہرائیں گے۔ فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے رتیک روشن نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ ’’اس جنگ میں کسی کی حمایت کرنا آسان نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہما قریشی کی اگلی فلم ’’بیان‘‘ کا پریمیر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا

یاد رہے کہ فلم کی ہدایتکاری ایان مکھرجی نے انجام دی ہے جبکہ اس میں رتیک روشن، کیارا ایڈوانی اور جونیئر این ٹی آر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ علاوہ ازیں اشیتوش رانا نے کرنل لوتھرا کا کردار نبھایا ہے۔رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آرکے ایکشن کے مناظر کے علاوہ ٹریلر میں رتیک روشن اور کیارا ایڈوانی کے درمیان رومینس کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK