Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوبر، اولا اور ریپیڈو نے حکومت کی ہدایت نظرانداز کی، سفر سے پہلے ٹِپ کا آپشن اب بھی جاری

Updated: August 20, 2026, 8:03 PM IST | New Delhi

ہندوستان میں آن لائن کیب اور آٹو بکنگ کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کی جانب سے سفر مکمل ہونے سے پہلے ٹِپ (Pre-Ride Tip) لینے کے آپشن کو ہٹانے کی ہدایت کے باوجود اوبر، اولا اور ریپیڈو سمیت کچھ رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارمز اب بھی صارفین کو اضافی رقم ادا کرنے کے لیے اشارے دکھا رہے ہیں۔

Rapido, Ola And Uber.Photo:INN
اوبر، اولا اور ریپیڈو۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان میں آن لائن کیب اور آٹو بکنگ کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کی جانب سے  سفر مکمل ہونے سے پہلے ٹِپ (Pre-Ride Tip) لینے کے آپشن کو ہٹانے کی ہدایت  کے باوجود اوبر، اولا اور ریپیڈو سمیت کچھ رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارمز اب بھی صارفین کو اضافی رقم ادا کرنے کے لیے اشارے دکھا رہے ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے:کیا وِل اِسمتھ ’’رَاکا‘’ میں اللو ارجن کے مقابل ویلن بنیں گے

وزارت نے  ۱۱؍ اگست ۲۰۲۶ء کو رائیڈ ایگریگیٹرز کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔ اس میں موٹر وہیکل اگریٹر گائیڈ لائنس  ۲۰۲۵ء کی شق ۱۵ء۱۴؍ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ٹِپ مکمل طور پر رضاکارانہ ہونی چاہیے اور  صرف سفر ختم ہونے کے بعد  صارف کو ٹِپ دینے کا اختیار ملنا چاہیے۔  اس کا مطلب ہے کہ:  بکنگ کے وقت ٹِپ کا آپشن نہیں ہونا چاہیے۔ سفر شروع ہونے سے پہلے اضافی رقم دینے کا اشارہ نہیں ہونا چاہیے۔  سفر کے دوران بھی ٹِپ کی پیشکش نہیں کی جا سکتی۔  ٹِپ ڈرائیور کی خدمات کے بعد رضاکارانہ طور پر دی جا سکتی ہے۔  ٹِپ کی پوری رقم ڈرائیور کو ملنی چاہیے، ایگریگیٹر اس میں سے کمیشن نہیں کاٹ سکتا۔ 
ممبئی اور بنگلورو میں ایپس کے جائزے کے دوران یہ دیکھا گیا کہ حکومت کی ہدایت کے باوجود بعض پلیٹ فارمز بکنگ یا ڈرائیور تلاش کیے جانے کے مرحلے میں صارفین کو اضافی رقم دینے کی ترغیب دے رہے تھے۔ اوبر  پر بنگلورو میں۷۵ء۲۵۹؍ کے کرایے کے مقابلے میں ۳۰ ، ۵۰؍ اور ۶۵؍ اضافی روپے دینے کے آپشن دکھائے گئے۔ ممبئی میں ۲۴ء۱۰۹؍  کے کرایے پر ۲۰، ۳۰؍ اور ۴۰؍روپے کے اضافی آپشن نظر آئے۔ ایپ پر یہ پیغام بھی دکھایا گیا کہ اضافی رقم دینے سے تیز رائیڈ ملنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:کوکو گاف نے کوارٹر فائنل میں آسانی سے جگہ بنالی

ریپیڈو پر بنگلورو میں ۱۱۳؍کے بنیادی کرایے کے ساتھ ایسا سلائیڈر موجود تھا جس کے ذریعے اضافی رقم بڑھانے پر رائیڈ ملنے کے زیادہ امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ ممبئی میں بھی اضافی ۳۰؍سے ۶۰؍ تک کے آپشن دکھائے گئے۔ اولا  پر صارفین کو یہ پیغام دکھایا گیا کہ اضافی رقم دینے سےquicker ride confirmation  کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں،  جبکہ ۲۰، ۳۰، ۴۰؍ اور ۵۰؍  کے اضافی آپشن موجود تھے۔ 
 حکومت کا بنیادی اعتراض یہ ہے کہ سفر سے پہلے اضافی رقم کو ٹِپ کے نام پر پیش کرنے سے یہ تاثر پیدا ہو سکتا ہے کہ زیادہ رقم ادا کرنے والے مسافر کو ڈرائیور جلد قبول کرے گا یا اسے ترجیح ملے گی۔  وزارت نے خاص طور پر ایسے پیغامات اور فیچرز پر اعتراض کیا ہے جو یہ تاثر دیں کہ اضافی ادائیگی سے:   ڈرائیور کے قبول کرنے کے امکانات بڑھیں گے، رائیڈ جلد کنفرم ہوگی،  انتظار کا وقت کم ہوگا،  ڈرائیور کی ترجیحی الاٹمنٹ ہوگی اور سروس کا معیار بہتر ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK