Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: دعا لیپا، رض احمد سمیت ۳۰۰؍ سے زائد معروف شخصیات کا وزیر اعظم کو خط

Updated: May 30, 2025, 10:25 PM IST | London

دعا لیپا اور رض احمد سمیت برطانیہ کی ۳۰۰؍ سے زائد اہم شخصیات نے ایک جذباتی خط لکھ کر ملک کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ نسل کشی میں برطانیہ کی شراکت داری کو ختم کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کیلئے کارروائی کریں-

Photo: X
تصویر: ایکس

رض احمد اور دعا لیپا سمیت برطانیہ کی ۳۰۰؍ سے زائد شخصیات نے ایک آزادانہ خط لکھ کر ملک کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے غزہ نسل کشی میں برطانیہ کی شراکت  داری ختم کرنے کا مطالبہ کیا- 

الفاظ غزہ کے بچوں کا پیٹ نہیں بھر سکتے

اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ "محترم وزیر اعظم کیئر اسٹارمر ہم آپ سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ آپ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کو ختم کرنے کیلئے فوری کارروائی کریں- فی الحال غزہ کے بچے بھکمری کا شکار ہیں جبکہ خوراک اور ادویات ان سے تھوڑی ہی دور پر سرحد پر ہے جس پر پابندی عائد کی گئی ہے- الفاظ غزہ کے بچوں کا پیٹ نہیں بھر سکتے- غزہ کی ۱ء۲ ملین آبادی میں سے ہر کوئی بھکمری کا شکار ہے-


اس سے پہلے کے غزہ کے بچے روتے روتے ہمیشہ کیلئے خاموش ہوجائیں، یہ سب روکئے

 جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، والد، والدہ، دادا، دادی، بچوں اور غزہ کی پوری آبادی کو دنیا کی آنکھوں کے سامنا بھکمری کے دہانے پر کھڑا کر دیا گیا ہے- فلسطینی خطے کے ۷۱؍ ہزار بچے گزشتہ ۷۰؍ دنوں سے شدید ناقص تغذیہ کا شکار ہیں- غزہ کے بچے رو رہے ہیں اور اس سے پہلے کہ بھوک کی شدید سے وہ ہمیشہ کیلئے خاموش ہوجائیں، ان کے والدین کے پاس ان کی یاد کے سوا کچھ باقی نہ رہے،  یہ سب روکئے-" 

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Choose Love (@chooselove)

بچوں کا قتل عام
غزہ کے ۱۵؍ ہزار بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جن میں سے ۴؍ ہزار بچوں کی عمر ۴؍ سال ہے- بیڈروم جہاں کبھی بچے سوتے تھے، کچن جہاں خاندان کے لوگ ایک ساتھ مل کر کھانا کھاتے تھے، اسکول جہاں وہ کبھی علم حاصل کیا کرتے تھے، سب ملبے میں تبدیل ہوچکے ہیں- آپ بغیر کسی کارروائی کے اسے "ناقابل قبول" نہیں کہہ سکتے- گزرتے ہوئے ہر لمحے میں فلسطینی خطے میں کوئی نہ کوئی بچہ اپنی جان گنوا دیتا ہوگا- یہ شراکت داری ناگزیر نہیں بلکہ انتخاب ہے- پھر آپ کس چیز کا انتخاب کریں گے وزیر اعظم-" 

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ: 
فوری طور پر اسرائیل کو فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں اور لائسنس پر فوری پابندی عائد کی جائے-

اس بات کی یقین دہانی کرنے کیلئے ہر ممکن ذریعہ کا استعمال کریں کہ پورے خطے میں امدادی اداروں کے اشتراک سے امداد کی مکمل رسائی کو ممکن بنایا جائے اور فوج میں اس میں مداخلت نہ کرے-

غزہ کے بچوں سے وعدہ کیجئے کہ آپ فوری جنگ بندی اور بھکمری کو ختم کریں گے-


تاریخ اسے کبھی فراموش نہیں کرے گی

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ "دنیا دیکھ رہی ہے اور تاریخ کبھی اسے فراموش نہیں کرے گی- غزہ کے بچے اگلے منٹ کا انتظار نہیں کر سکتے- وزیر اعظم آپ کس چیز کا انتخاب کریں گے- جنگی جرائم میں شراکت داری کا یا کارروائی کرنے کی بہادری کا-"

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK