Inquilab Logo

یوکرین کا روس پر’انسانیت مخالف جرائم‘ کے ارتکاب کا الزام

Updated: November 25, 2022, 11:11 AM IST | Agency | Kyiv

ولادیمیر زیلنسکی کےمطابق روسی حملوں نے لاکھوں ا فراد کو صفردرجہ حرارت سے نیچے بجلی اور پانی کے بغیر رہنے پر مجبور کر دیا ہے

Ukrainian soldiers on the ruins of a hospital in Zaporizhia. Picture:AP/PTI
زاپوریزیا میں یوکرینی فوجی ایک اسپتال کے ملبہ پر۔ تصویر :اےپی / پی ٹی آئی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کا ارتکاب  کا الزام لگایا ہے ۔  میڈیارپورٹس کے مطابق   زیلنسکی نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ روسی حملوں نے یوکرین میں لاکھوں ا فراد کو صفر  درجہ حرارت سے نیچے بجلی اور پانی  کے بغیر رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ صدر نےاپنے پیغام  میں مزید کہا کہ حالیہ حملوں میں کم از کم ۷؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ایٹمی بجلی گھر بند ہو گئے ہیں۔ یوکرین کے زیر کنٹرول  اب بھی۳؍ پلانٹ ہیں جن کا رابطہ گرڈ سے منقطع کردیا گیا اور یورپ کا سب سے بڑا پلانٹ زاپوریزیا بجلی پیدا کرنے کیلئے ڈیزل جنریٹرز پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے زاپوریزیا پلانٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جسے بار بار فائرنگ سے نقصان پہنچ رہا ہے۔ یوکرین کے پڑوسی ملک مالڈووا کو بھی بدھ کو بڑے پیمانے پر توانائی کے بحران کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کا براہ راست اثر نہیں ہوا۔  واضح رہےکہ موسم سرما شروع ہوتے ہی روس نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ ایجنسی کے حکام کے مطابق یوکرین کے پاور اسٹیشنوں پر روس کے میزائل حملوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور ملک کے آدھے سے زیادہ گرڈ کو مرمت کی ضرورت ہے۔  اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ  روس کے  صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کو مزید نقصان پہنچانے کیلئے موسم سرما کو ہتھیار بنا رہے ہیں۔    یوکرین  کےہنگامی خدمات سے متعلق ادارے کے مطابق ایک نوزائیدہ بچہ اس وقت ہلاک ہوا جب میزائل نے جنوبی زاپوریزیا میںژچگی کے اسپتال کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ویلری زلوزنی نے کہا کہ ماسکو نے۶۷؍ کروز میزائل داغے جن میں سے ۵۱؍کو کامیابی سے روک دیا گیا۔

russia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK