Inquilab Logo

روس کو ہتھیار دینے پر یوکرین کا ایران کیخلاف سخت پابندیوں کا فیصلہ

Updated: May 31, 2023, 11:09 AM IST | Kyiv

یوکرین کی پارلیمنٹ کی جانب سے ایران کیخلاف ۵۰؍ سالہ پابندیوں کے فیصلے کی توثیق ،فوجی سازوسامان اور اشیاء کی تجارت پر بھی مکمل پابندی

Deputy Speaker Oleksandrko Renenko.
نائب اسپیکر اولکساندرکو ریننکو۔

 یوکرین نے روس کو ہتھیار دینے پر ایران کیخلاف سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ یوکرین کی پارلیمنٹ نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  منگل کو یوکرین کے  قانون ساز اولیکسی ہونچارینکو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ  یوکرین کی پارلیمنٹ نے قومی سلامتی اور دفاعی کونسل (این ایس ڈی سی) کے ایران کے خلاف ۵۰؍ سال کیلئے پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔ اس سلسلے میں  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا  گیا  جس کی حمایت میں ۳۲۸؍ ووٹ  ڈالے گئے۔
  یادرہےکہ این ایس ڈی سی نے۲۷؍ مئی کو اپنے  فیصلے  میں ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کا اعلان کیا تھاجن میں فوجی سازوسامان اور  اہم مصنوعات اور خدمات کے ساتھ تجارت پر مکمل پابندی عائد کرنا شامل ہے۔
 پابندیوں میں ایرانی باشندوں کے ذریعہ یوکرین میں وسائل، پروازوں اور نقل و حمل کی معطلی بھی شامل ہے۔ اس کے تحت ایرانی باشندوں کے مفاد میں کوئی بھی اقتصادی اور مالی سرگرمی کو انجام دینے کی ممانعت  ہے۔ اسی طرح   ایرانی باشندوں کو ٹیکنالوجی کی منتقلی پر  پابندی بھی اس فہرست میں شامل ہے۔اس ماہ کے شروع میں  زیلنسکی نے کہا تھا کہ ایران روس کو جنگی ڈرون فراہم کر رہا ہے جو یوکرین کیخلاف حملوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ دریں اثناءیوکرین کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر اولکساندرکو ریننکو نے بتایا کہ  پارلیمنٹ نے ایران کیخلاف ۵۰؍ سال کیلئے معاشی پابندی عائد کی ہے۔  
  الجزیرہ کے مطابق  ایران کی نظر میں ان پابندیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ اس کے مطابق یہ  صرف سیاست کا مظاہر ہ ہے۔  قبل ازیں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  ناصر کنعانی  نے کہا کہ  یوکرین کے صدر کی جانب سے اس بے بنیاد الزام  کے  اعادہ کا مقصد ایران مخالف میڈیا کاحصہ بن کر مغربی ممالک سے اسلحہ اور  دولت کی شکل میں زیادہ سے زیادہ امدادحاصل کرنا ہے۔ ‘‘گزشتہ برس نومبر نے ایران نے اس با ت کا اعتراف کیا تھاکہ اس نے روس کو ڈرون فروخت کئے ہیں  لیکن اس نے۲۴؍ فروری ۲۰۲۲ء کی یوکرین جنگ سے پہلے  یہ ڈرون فروخت کئے تھے۔ 

ukraine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK