Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ جلد ازجلد یوکرین جنگ بندی کرانے کیلئے پرعزم: امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ

Updated: March 29, 2026, 2:57 PM IST | Paris

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ یوکرین میں جلد از جلد جنگ بندی کے لیے پرعزم ہیں، جی۷؍ اجلاس میں شرکت کے دوران مارکو روبیو کی یوکرین کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ، جنہوں نے امریکہ کی جنگ بندی کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

US Secretary of State Marco Rubio. Photo: X
امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو۔ تصویر: ایکس

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب جی ۷؍(G7) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے جمعہ کو کہا کہ’’ صدر ڈونالڈ ٹرمپ روس-یوکرین جنگ میں جلد از جلد جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے تصفیہ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘واضح رہے کہ روبیو کے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس (X) پر جاری کردہ یہ بیان پیرس کے قریب دو روزہ جی ۷؍وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آخری دن دیے گئے۔تاہم محکمہ خارجہ نے اس سے قبل روبیو کی اجلاس میں شرکت کے بارے میں کہا تھا کہ ’’سیکرٹری شراکت دار ممالک کے وزرائے خارجہ سے مشترکہ سیکیورٹی خدشات اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے،‘‘ جس میں روس-یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کو کلیدی توجہ کے شعبے قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: خفیہ مذاکرات تیز، امریکہ ایران رابطے بڑھے، روس بھی سفارتی میدان میں

جمعہ کو اس سے قبل یوکرین کے وزیر خارجہ آندرئی سیبیہا نے ایکس پر کہا کہ انہوں نے اجلاس کے موقع پر روبیو سے ملاقات کی، اور کہا کہ امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں واشنگٹن کا کردار ’’انتہائی اہم‘‘ ہے۔سیبیہا نے کیف کی اس سلسلے میں تجاویز کو حقیقت پسندانہ اور قابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاری روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ماسکو پر مزید دباؤ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اور روبیو نے مشرق وسطیٰ کی پیشرفت پر بھی بات کی، اور یوکرین کی خلیجی ممالک کو ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے میں مدد نے ایک سیکیورٹی پارٹنر اور معاون کے طور پر ہمارے کردار کو اجاگر کیا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ’’ دو روزہ اجلاس کے اہم موضوعات میں ہماری ریاست کے لیے مزید تعاون، روس پر پابندیوں کا دباؤ بڑھانا، اور مشرق وسطیٰ میں شراکت داروں کے لیے یوکرین کی حمایت شامل ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK