ناروے نے اٹلی کے شہر میلان میں میزبان ملک کے ساتھ ہونے والا فٹبال میچ ایک۔چار سے جیت لیا۔ واضح رہے کہ ناروے نے ۲۸؍ سال بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے اپنی جگہ بنائی اور اب ناروے ۲۰۲۶ء میں ورلڈ کپ کھیلے گا۔
EPAPER
Updated: November 17, 2025, 9:58 PM IST | Milan
ناروے نے اٹلی کے شہر میلان میں میزبان ملک کے ساتھ ہونے والا فٹبال میچ ایک۔چار سے جیت لیا۔ واضح رہے کہ ناروے نے ۲۸؍ سال بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے اپنی جگہ بنائی اور اب ناروے ۲۰۲۶ء میں ورلڈ کپ کھیلے گا۔
ناروے نے اٹلی کے شہر میلان میں میزبان ملک کے ساتھ ہونے والا فٹبال میچ ایک۔چار سے جیت لیا۔ واضح رہے کہ ناروے نے ۲۸؍ سال بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے اپنی جگہ بنائی اور اب ناروے ۲۰۲۶ء میں ورلڈ کپ کھیلے گا۔
ناروے کے کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ میدان میں دھاوا بولا اور اطالوی کھلاڑیوں کو جھٹکا دے کر مقابلے کا آغاز کیا، ابتدائی طور پر پیچھے رہنے کے باوجود۱۔۴؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں انتونیو نوسا اور ارلنگ براؤٹ ہالینڈ نے اٹلی کے خلاف دوسرے ہاف میں ناروے کے لیے کھیل کا رخ موڑ دیا۔ میچ کے دوران موسلا دھار بارش میں کھیل کر ناروے کے لڑکوں نے سیکھا کہ طاقتور سان سیرو میں فٹ بال کے دیوانے اطالویوں کے سامنے کھیلنا محفوظ اولیوال میں گھر پر کھیلنے سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔
میچ میں فتح کے بعد ناروے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سب نے اپنے اپنے طریقے سےخوشی کا جشن منایا، نارویجن میڈیا رپورٹ کے مطابق ناروے کے شہزادہ ہاکون، شہزادی سویری میگنس اور تقریباً ۴؍ ہزار نارویجن فٹبال فین میچ دیکھنے اٹلی کے شہر میلان گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ہر چیلنج کیلئے تیار، ٹرائی سیریز میں بھی بہترین پرفارم کریں گے: شاہین
انگلینڈ واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں: ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے گیلاگر
انگلینڈ کے بین الاقوامی مڈفیلڈر کونور گیلاگر نے جنوری میں پریمیر لیگ واپس جانے کے امکان کو مسترد کر دیا، تاہم اعتراف کیا کہ وہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ میں اپنے موجودہ کھیل کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
گیلاگر ۲۰۲۴ء کی گرمیوں میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ میں شامل ہوئے تھے، لیکن کوچ ڈیئگو سیمیونے کے پلان میں شامل ہونے کے باوجود انہیں زیادہ تر میچوں میں بینچ پر ہی رہے۔ اس وجہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ انگلینڈ واپس جا کر زیادہ مواقع حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آئندہ سال کے ورلڈ کپ کے لیے انگلش اسکواڈ میں جگہ بنا سکیں۔ اسپین کے اسپورٹس اخبار دیاریو اے ایس کو دیے گئے انٹرویو میں جب ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو گیلاگر نے کہاکہ ’’میں یہاں بہت خوش ہوں۔ میرا ہدف ایٹلیٹیکو کے ساتھ ٹائٹلز جیتنا ہے اور میں ٹیم میں مزید اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘