Inquilab Logo

ریلوے کو کسی بھی حالت میں نجی سیکٹرمیں نہیں جانےدیں گے

Updated: September 26, 2020, 11:31 AM IST | Banaras

ملازمین کاجلوس ،مرکزی حکومت کی مذمت ،نجکاری کے خلاف آخری سانس تک تحریک جاری رکھنےکا انتباہ

Picture. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ریلوے ملازمین کا ریلوے کوپرائیوٹ ہاتھوں میں دینے کےفیصلے کے خلاف مظاہرہ واحتجاج جاری ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ مرکزی حکومت کایہ فیصلہ ہم ریلوے ملازمین کے حق میںبالکل نہیں ہے۔ اسی کی مخالفت میں ڈی ایل ڈبلیو ملازمین نے بروز جمعرات کو ایک جلوس نکالا۔ جلوس میں شامل ملازمین ہاتھوں میں بینر لئے مرکزی حکومت کی پالیسی  کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔یہ احتجاجی جلوس مختلف راستوںسے ہوتاہواواپس ڈی ایل ڈبلیو آکرختم ہوا۔بعدمیں ملازمین نے وزیراعظم سمیت سبھی ایم پی اور ریلوے وزیر کو میمورنڈم بھیج کر مطالبہ کیا کہ ہم لوگ ریلوے کو پرائیوٹ ہاتھوں میں  سوپنے کی مخالفت کرتےہیں۔ کسی بھی حالت میں اس کو پرائیوٹ ہاتھوں میں نہیں جانے دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ ہاتھوں میں جانے سےلاکھوں ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ جو کمپنی آئےگی وہ اپنے لوگوں کی تقرری کرےگا۔ریلوے ملازمین نے کہا کہ کم از کم ریلوے کومرکزی حکومت پرائیویٹ ہاتھوں میں نہ دے ۔اسکے باوجودبڑی تعداد میں ریلوےاسٹیشنوں کے انتظامات کو پرائیویٹ ہاتھوں  میں سونپ دیاگیاہے۔اسکےعلاوہ کچھ ٹرینوں کو بھی  پرائیویٹ ہاتھوں میں دیا جارہا ہے۔ اس سےہم ریلوے ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ ملازمین نےکہاکہ ہماری ریلوے کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کی مخالفت آخری سانس تک جاری رہےگی۔ اس کیلئے ہم لوگ جلد ہی غیرمعینہ ہڑتال کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK