Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس میں بے روزگاری میں مسلسل اضافہ، بے روزگار افراد کی تعداد ۳۳؍ لاکھ سے تجاوز

Updated: July 29, 2026, 5:02 PM IST | Paris

فرانس میں ۲۰۲۵ء سے جاری بے روزگاری میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران مکمل طور پر بے روزگار افراد کی تعداد میں۱ء۳؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Jobs.Photo:INN
ملازمتیں۔ تصویر:آئی این این

فرانس میں ۲۰۲۵ء سے جاری بے روزگاری میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران مکمل طور پر بے روزگار افراد کی تعداد میں۱ء۳؍ فیصد  اضافہ ہوا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ محنت اور فرانس تراوائی (France Travail)  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق۲۰۲۶ء کی دوسری سہ ماہی میں  کیٹیگری اے  (Category A) میں رجسٹرڈ، یعنی بالکل بے روزگار افراد کی تعداد بڑھ کر ۳۳؍ لاکھ ۲۳؍ ہزار ہو گئی۔یہ تعداد گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں ۸ء۰؍ فیصد  زیادہ ہے جبکہ سال کی پہلی سہ ماہی میں اس میں  ۲ء۱؍فیصد  کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:کل ملک کی تین ریاستوں میں تین اسمبلی حلقوں کیلئے ضمنی انتخابات، تیاریاں مکمل


نوجوان سب سے زیادہ متاثر
رپورٹ کے مطابق بے روزگاری میں اضافہ سب سے زیادہ نوجوانوں میں دیکھا گیا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مکمل طور پر بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں ۹ء۵؍ فیصد اضافہ ہوا۔اگر کیٹیگری بی اور سی  (Categories B and C) کو بھی شامل کیا جائے، جن میں جز وقتی کام کرنے والے مگر مزید ملازمت کے خواہش مند افراد شامل ہیں، تو ملازمت کے متلاشی افراد کی مجموعی تعداد  ۵۸؍لاکھ ایک ہزار  تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں۳ء۱؍  فیصد  اور گزشتہ سال کے مقابلے میں ۲ء۳؍ فیصد  زیادہ ہے۔ نوجوانوں میں کیٹیگری  اے، بی اور سی  کو ملا کر بے روزگار افراد کی تعداد میں سالانہ بنیاد پر ۳ء۶؍فیصد  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’اچھے کام کی امید کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے‘‘


رجسٹریشن نظام میں تبدیلی کا بھی اثر
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان اعداد و شمار پر۲۰۲۵ء  میں فرانس کے بے روزگاری رجسٹریشن نظام میں کی گئی تبدیلیوں کا بھی اثر پڑا ہے۔ ان اصلاحات کے تحت کم از کم آمدنی والی آر ایس اے  اسکیم کے مستحق افراد کو خودکار طور پر رجسٹر کیا گیا، جبکہ بعض سزا یافتہ درخواست دہندگان کو رجسٹر سے خارج نہ کرنے کے نئے قواعد بھی نافذ کیے گئے۔ حکام کے مطابق اگر ان انتظامی تبدیلیوں کے اثرات کو الگ کر دیا جائے تو دوسری سہ ماہی میں  کیٹیگری اے  کے بے روزگار افراد کی تعداد میں ۲ء۰؍ فیصد کمی  آتی ہے، تاہم  کیٹیگری اے، بی اور سی  کو ملا کر مجموعی تعداد میں ایڈجسٹمنٹ کے بعد بھی  ۴ء۰؍ فیصد اضافہ  برقرار رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK