• Tue, 27 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرکزی بجٹ ۲۰۲۶ء: نارتھ بلاک میں حلوہ تقریب کا انعقاد

Updated: January 27, 2026, 6:02 PM IST | New Delhi

مرکزی بجٹ۲۷۔۲۰۲۶ء کی تیاریاں اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر منگل کے روز قومی دارالحکومت کے نارتھ بلاک میں واقع بجٹ پریس میں روایتی حلوا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Halwa Ceremony.Photo:INN
حلوہ تقریب۔ تصویر:آئی این این

 مرکزی بجٹ۲۷۔۲۰۲۶ء کی تیاریاں اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر منگل کے روز قومی دارالحکومت کے نارتھ بلاک میں واقع بجٹ پریس میں روایتی حلوہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مرکزی وزیرِ خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن اور وزیرِ مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری موجود رہے۔
حلوہ تقریب کو بجٹ کے عمل کا ایک نہایت اہم حصہ مانا جاتا ہے۔ اس کے بعد بجٹ کی تیاری میں شامل افسران ’لاک اِن‘ ہو جاتے ہیں، یعنی بجٹ پیش کیے جانے تک وہ مکمل طور پر بیرونی دنیا سے الگ تھلگ رہتے ہیں۔ مرکزی بجٹ۲۷۔۲۰۲۶ء یکم فروری ۲۰۲۶ء کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
 حلوہ تقریب کے دوران وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن کے ساتھ وزارتِ خزانہ کے تمام محکموں کے سیکریٹریز اور بجٹ کی تیاری سے وابستہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب کے بعد وزیرِ خزانہ نے بجٹ پریس کا دورہ کیا اور وہاں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بجٹ ٹیم کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھئے:یوم جمہوریہ کے موقع پر’’بارڈر ۲‘‘ کی زبردست کمائی

حکومت نے بتایا کہ یونین بجٹ ۲۷۔۲۰۲۶ء سے متعلق تمام دستاویزات ڈجیٹل پلیٹ فارم پر بھی دستیاب کرائی جائیں گی۔ ان میں سالانہ مالیاتی بیان یعنی بجٹ، ڈیمانڈ فار گرانٹس اور فنانس بل جیسے اہم دستاویزات شامل ہوں گے۔ بجٹ سے متعلق تمام دستاویزات ’یونین بجٹ موبائل ایپ‘ پر آسانی سے دیکھی جا سکیں گی۔ یہ ایپ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہوگی اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ بجٹ سے متعلق معلومات یونین بجٹ کی سرکاری ویب سائٹ  indiabudget.gov.in  پر بھی دستیاب ہوں گی۔

یہ بھی پڑھئے:سعودی پرو لیگ: کرسٹیانو رونالڈو گول نہ کر سکے، پھر بھی النصر کی فتح

 حکومت کے مطابق، وزیرِ خزانہ کے یکم فروری ۲۰۲۶ء کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے کے بعد ہی بجٹ سے متعلق تمام دستاویزات موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر عوام اور اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے دستیاب کرائی جائیں گی۔ اس سے لوگوں کو بجٹ کی معلومات ڈجیٹل اور آسان طریقے سے حاصل ہو سکیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK