طیارے اور ہیلی کاپٹر بنانے والی دنیا کی سرکردہ کمپنی ایئربس کے کرناٹک میں زیرِ تعمیر ایچ ۱۲۵؍ ہیلی کاپٹر پلانٹ کا افتتاح فروری اورمارچ میں ممکن ہے۔ فرانس کی کمپنی ایئربس نے پیرکو ۲۰۲۵ء کی کارکردگی کی اہم جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔
EPAPER
Updated: January 27, 2026, 7:08 PM IST | New Delhi
طیارے اور ہیلی کاپٹر بنانے والی دنیا کی سرکردہ کمپنی ایئربس کے کرناٹک میں زیرِ تعمیر ایچ ۱۲۵؍ ہیلی کاپٹر پلانٹ کا افتتاح فروری اورمارچ میں ممکن ہے۔ فرانس کی کمپنی ایئربس نے پیرکو ۲۰۲۵ء کی کارکردگی کی اہم جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔
طیارے اور ہیلی کاپٹر بنانے والی دنیا کی سرکردہ کمپنی ایئربس کے کرناٹک میں زیرِ تعمیر ایچ ۱۲۵؍ ہیلی کاپٹر پلانٹ کا افتتاح فروری اورمارچ میں ممکن ہے۔ فرانس کی کمپنی ایئربس نے پیرکو ۲۰۲۵ء کی کارکردگی کی اہم جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ کمپنی نے بتایا کہ اپنی توسیعی منصوبہ بندی کے تحت وہ کرناٹک کے ویماگل میں ایچ۱۲۵؍ ہیلی کاپٹر کے لیے فائنل اسمبلی لائن قائم کر رہی ہے۔ اس منصوبے پر سال ۲۰۲۵ء میں کام شروع ہو چکا ہے۔
کمپنی نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’آنے والے ہفتوں میں اس پلانٹ کا افتتاح کیا جانا ہے۔ یہ ایچ۱۲۵؍ ہیلی کاپٹر کے لیے دنیا میں ایئربس کا چوتھا پلانٹ ہوگا، جو ہندوستانی بازار کے تئیں ایئربس کی وابستگی اور عالمی سپلائی چین کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ ‘‘ اس سلسلے میں پوچھے جانے پر کمپنی کے ایک ترجمان نے دوبارہ کہا کہ افتتاح کے بارے میں آنے والے ہفتوں میں مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پلانٹ سے پہلے ہیلی کاپٹر کی ڈلیوری سال ۲۰۲۷ء میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کرن جوہر نے سوشل میڈیا سے بریک لیا
ایئربس نے بتایا کہ ۲۰۲۵ء میں اسے ۵۴۴؍ ہیلی کاپٹروں کے آرڈرز ملے، جو شہری اور فوجی دونوں شعبوں میں مضبوط طلب میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ آرڈرز ۵۰؍ ممالک کے ۲۰۵؍ گاہکوں سے حاصل ہوئے ہیں۔ کمپنی نے اسی سال کے دوران ۳۹۲؍ ہیلی کاپٹرز کی ترسیل کی۔ اس کے ساتھ ہی ڈرونز کے آرڈرز میں بھی نمایاں اضافہ درج کیا گیا۔ایئربس ہیلی کاپٹرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر برونو ایوین نے کہا کہ دفاع اور سلامتی پر کمپنی کی توجہ اپنی بلند ترین سطح پر ہے، اور ساتھ ہی ڈرونز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں کمپنی صفِ اول میں ہے۔
ایمبریئر اور اڈانی ڈیفنس کے درمیان ہندوستان میں علاقائی ایئرکرافٹ ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط
برازیل کی معروف ایرو اسپیس کمپنی ایمبریئر اوراڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نے ہندوستان میں ایک مربوط ریجنل ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ (آرٹی اے ) ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامہ (ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ قدم ملک کی مقامی ہوا بازی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
مجوزہ شراکت داری کے تحت، دونوں کمپنیاں طیاروں کی تیاری، سپلائی چین کی ترقی، مارکیٹ کے بعد کی خدمات اور پائلٹوں کی تربیت کے مواقع تلاش کریں گی۔ اس شراکت داری کے تحت ہندوستان میں ہوائی جہازوں کی اسمبلی لائن قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جس کے بعد ہندوستان کے آر ٹی اے پروگرام کی حمایت کے لیے مرحلہ وار طریقے سے اندرون ملک مینوفیکچرنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان، افغان نژاد بولر پہلی بار شامل
یہ اقدام حکومت کےآتم نربھر بھارت مشن اور علاقائی فضائی رابطوں کو فروغ دینے والی اڑان اسکیم کے عین مطابق ہے۔ ایمبریئر کمرشیل ایوی ایشن کے صدر اور سی ای او ارجن میجر نے اس موقع پر کہا کہ ’’ ہندوستان ایمبریئر کے لیے ایک کلیدی مارکیٹ ہے، اور یہ شراکت داری ہماری ایرو اسپیس مہارت کو اڈانی کی مضبوط صنعتی صلاحیتوں اور مقامی مینوفیکچرنگ کے عزم کے ساتھ جوڑتی ہے۔‘‘