Inquilab Logo

حافظ سعید کو سزا پرامریکہ نے پاکستان کی ستائش کی

Updated: February 14, 2020, 2:42 PM IST | Agency | Washington

امریکہ نے پاکستان کی جانب سے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اوران کے ساتھی ملک ظفراقبال کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے جرم میں دی گئی سزا کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اہم اقدام قراردیا ہے۔

عمران خان اور حافیظ سعید ۔ تصویر : آئی این این
عمران خان اور حافیظ سعید ۔ تصویر : آئی این این

 واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان کی جانب سےجماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھی ملک ظفراقبال کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے جرم میںدی گئی سزا کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اہم اقدام قرار دیا ہے۔گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےکالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے۲؍مقدمات میں مجموعی طور پر۱۱؍سال قید کی سزا سنائی تھی۔
 حافظ سعید اور اس کےساتھی ملک ظفر اقبال کو دونوں مقدمات میںساڑھے۵؍سال، ساڑھے ۵؍ سال قید اور ۱۵؍،۱۵؍ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پرسنایا گیا ہے جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اےٹی ایف) کی جانب سے آئندہ چند روز میں پاکستان کی گرے لسٹ میں موجودگی کےحوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔
 امریکہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو نے جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔بیورو نے سزا کو پاکستان کے مستقبل کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم لشکر طیبہ کی جانب سےکیے گئے جرائم پر ان کا احتساب اور عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کےخلاف کارروائی جیسے دونوں اقدامات آگے کی جانب ایک قدم ہے۔ بیورو نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہےکہ وہ غیر ریاستی عناصر کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK