Inquilab Logo

نوی ممبئی میں نامعلوم افراد نے ٹریلر ڈرائیور کو قتل کر دیا، معاملہ درج

Updated: March 06, 2024, 3:03 PM IST | Inquilab News Network | Navi Mumbai

 ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے نوی ممبئی میں ایک ۳۷؍ سالہ ٹریلر ڈرائیور کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نےقتل کر دیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے نوی ممبئی میں ایک ۳۷؍ سالہ ٹریلر ڈرائیور کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نےقتل کر دیا۔ اُرن پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد جس میں متاثرہ کو اندرونی چوٹیں لگنے کا انکشاف ہوا ہے، بدھ کے روز نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیاہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ اروند نند لال یادو کا تعلق اتر پردیش کے جونپور سے ہے اور وہ نوی ممبئی کے نہوا شیوا علاقے میں رہائش پزیر تھا۔ اتوار کی رات وہ اُرن کے علاقے میں سڑک کے کنارے ایک ایٹری پر کھانا کھا رہا تھا تب ہی کچھ افراد نے مبینہ طور پر اسے پر حملہ کردیا اور اس جگہ سے گھسیٹ کر لے گئے اور پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ قتل کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اندرونی چوٹوں کے انکشاف اور متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ ۳۰۲ اور ۳۴ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK