Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی بورڈ: میرٹھ میں ادیبہ ملک ٹاپر، بہن شفا نے بھی دوسرا مقام حاصل کیا

Updated: April 24, 2026, 6:02 PM IST | Meerut

یوپی بورڈ کے ضلع میرٹھ میں ادیبہ ملک نے اول مقام حاصل کیا، جبکہ ان کی سگی بہن شفا نے بھی دوسرا مقام حاصل کیا ، دونوں بہنوں کی اس کامیابی پر ان کے اسکول اور گھر پر جشن کا ماحول ہے۔

Adeeba Malik with her parents. Photo: INN
ادیبہ ملک اپنے والدین کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

سردھنا کی ادیبہ ملک نے یوپی بورڈ ہائی اسکول کے امتحان میں ۹۵؍ اعشاریہ ۶۸؍فیصد نمبر حاصل کرکے میرٹھ ضلع میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کی بہن شفا بھی سائنس میں۸۲؍ فیصد نمبر  حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ دونوں بہنوں کی اس کامیابی سے علاقے میں خوشی کی فضا ہے۔ادیبہ نے اپنی کامیابی کا سہر ا  ۱۸؍گھنٹے کی باقاعدہ پڑھائی، محنت اور نظم و ضبط کو دیا۔ خاص طور پر ریاضی کے مضمون میں ، جس میں انہیں صد فیصد نمبر حاصل ہوئے۔خاص بات یہ ہے کہ ادیبہ نے یہ ساری پڑھائی گھر پر ہی کی اور کسی بھی طرح کے ٹیوشن اور کوچنگ کا سہارا نہیں  لیا۔ واضح رہے کہ ان کے والدین زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں؛ والدہ نے نویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے، جبکہ والد بڑھئی کا کام کرتے ہیں۔اپنی بیٹی کی کامیابی پر ادیبہ کے والد عبدالملک نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’میں خود زیادہ نہیں پڑھ سکا، لیکن میری بیٹی پڑھ لکھ کر میرا نام روشن کر رہی ہے۔ بیٹے اور بیٹی میں کوئی فرق نہیں ہے، میں اپنی بیٹی کو بھی بیٹے کی طرح پڑھا رہا ہوں۔‘‘
بعد ازاں  اس شاندار کامیابی پر سینٹ جوزیف انٹر کالج میںادیبہ اور شفا کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے انہیں مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کرکے خوشی منائی۔بعد ازاں گھر پر بھی مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ان کے خاندان والوں نے اسے دونوں بہنوں کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ اپنے مستقبل کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ادیبہ نے بتایا کہ وہ  آئی اے ایس افسر بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش جہاں لڑکیوںکی تعلیم کے تعلق سے عوامی بیداری میں کمی نظر آتی ہے، اس کے علاوہ تعلیم کے حصول میں آنے والی مختلف دشواریوں کا سامنا بھی ہوتا ہے، ایسے میں ان تمام مسائل سے نبرد آزما ہوکر تعلیم حاصل کرنا، اور اس پر بھی اول مقام حاصل کرنا، ایک غیر معمولی واقعہ ہے،جسے ادیبہ نے حقیقت میں تبدیل کردیا ہے، جس کیلئے وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK