Inquilab Logo

اترپردیش: مدارس کے کریک ڈاؤن پر بیان، حافظ نور احمد رضا ازہری حراست میں

Updated: March 12, 2024, 4:10 PM IST | Lucknow

حافظ احمد رضا ازہری کویوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کی نے مدارس کے مسلسل کریک ڈاؤن پر بیان دینے کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوگی حکومت مدارس کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ ریاستی حکومت کا مقصد کسی کو بھی مدرسہ جانے سے محروم رکھنا ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کیلئے مذہبی تعلیم کا راستہ روکا جا رہا ہے۔

Hafiz Ahmed Raza Azhari. Photo: X
حافظ احمد رضا ازہری۔ تصویر:ایکس

اترپردیش میں حافظ نور احمد رضا ازہرکو یوگی آدتیہ ناتھ کی حکوت کی جانب سے مسلسل مدرسوں کا کریک ڈاؤن پر بیان دینے کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پچھلی ہفتےاترپردیش حکومت نے مخصوص ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے ریاست بھر میں تقریباً ۱۳؍ ہزار مدرسوں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے انہیں بند کرنے کی سفارش پیش کی تھی۔مدارس کے خلاف ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے تنازعے کے دوران ازہری کی حراست عمل میں آئی ہے۔
حراست سے قبل، ازہری نے یوگی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوگی حکومت نے مدارس کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ حکومت کا مقصد کسی کو بھی مدرسہ جانے سے محروم رکھنا ہےجس کے سبب مسلمان مذہبی تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ پچھلے سال بھی یوپی پولیس نے ازہری کے خلاف عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کے قتل کیلئے یوگی کو ذمہ دار ٹھہرانے کیلئے بھی ایف آئی آر درج کی تھی۔
ان کی حراست پچھلے ماہ درج کئے گئے ایک کیس سے بھی متعلقہ ہے جس میں ان پر پیشہ وارانہ بدانتظامی اور چوری کے انتظامات لگائے گئے ہیں۔ تنقید نگاروں، جن میں کارکنان اور اسکالرز شامل ہیں، نے انہیں حراست میں لینے کے وقت کی مذمت کی ہے۔ انہیں راست میں حراست میں لیا گیا تھا جس نے قانون کے طریقہ کار پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔
حافظ نور احمد رضا کی حراست کو سیاسی طو ر پر تحریک شدہ سمجھا جارہا ہے۔
ان کے ریمارک نے سوشل میڈیا پر بھی تنازعات کھڑے کر دیئے ہیں۔ان کے حامیوں کا کہناہے کہ مدارس پرکریک ڈاؤن کا ان کا ریمارک اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور ان کے حقوق پر صرف جائز تشویش پیش کی ہے ۔علاقے کے بہت سے اسکالرز نے ان کی حمایت کی ہے جبکہ عدالت کی سماعتوں کے درمیان سوال قائم کئے ہیں کہ انہیں کس جواز پر حراست میں لیا گیا ہے۔ مقامی مسلم کمیونٹی کے اعتراض کے باوجود بھی پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by AIMPLB (@aimplb_official)

وضاحت: تاہم، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ حافظ نور احمد رضا ازہری کا تعلق پرسنل لاء بورڈ سے نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK