Inquilab Logo

یوپی بہار گرمی سے بے حال ،سڑکوں پر سناٹا

Updated: May 15, 2022, 9:24 AM IST | Lucknow

یوپی کے بیشترا ضلاع میں درجۂ حرارت ۴۰؍سے ۴۸؍ڈگری جبکہ بہار کے اکثر اضلا ع کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت ۴۰؍ڈگری یا اس سے او پر چلا گیا ہے ۔گاؤں دیہات کے لوگ شام کے وقت ہی انگوچھا وغیرہ پہن کر گھر سےنکل رہے ہیں

The girls are wrapped in blankets to avoid the heat in the state. (PTI)
پر یا گ راج میںگرمی سے بچنے کیلئے لڑکیاں دوپٹہ لپیٹے ہوئے ہیں ۔( پی ٹی آئی)

  اتر پر دیش اور بہار میں ان دنوں گرمی کا زور ہے۔گر م ہوائیں چل رہی ہیں۔ ان سے بچنے کیلئے لوگ اپنے گھروں سے  باہر نہیں نکل رہےہیں۔ 
 اترپردیش میں جمعرات کی شام  مختلف اضلاع میں ہونے  والی بارش نے گرمی سے راحت دی لیکن جمعہ  سے درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے اور حبس بھری گرمی نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔ بیشترا ضلاع میں درجہ حرارت ۴۰؍سے ۴۸؍ڈگری سیلسیس تک درج کیا گیا۔  اسی دوران محکمۂ موسمیات  نے پیش گوئی کی ہے کہ  مغربی یوپی میں اتوار کو لوچلنے کا امکان ہے اور مشرقی اضلاع میں ۱۸؍مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق امسال پری مانسون وقت سے پہلے شروع ہوسکتا ہے ۔ سنیچر کو حبس بھری گرمی سے لوگ بے حال رہے۔ کچھ اضلاع میں دھول آمیز تیز ہوائیں چلیں۔ کچھ مقامات پر گرج چمک کے درمیان آسمان پربادل چھائے رہے ۔ سنیچر کو  باندہ  اور جھانسی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت ۴۷؍ ڈگری  سیلسیس سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔   کانپور، پریاگ راج  اور ہمیر پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۶؍ڈگری سیلسیس سے زائد  ریکارڈ کیا گیا ۔اتوار کو مغربی یوپی کے کچھ علاقوں میں لو چلنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ۱۵؍سے ۱۸؍مئی تک مشرقی یوپی کےالگ الگ مقامات  پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ آندھی چلنے کا امکان ہے ۔ سنیچر کودارالحکومت لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۲؍ڈگری اور کم از کم درجہ حرارت ۲۸ء۸؍ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔ ریاست میںسب سے زیادہ درجۂ حرارت باندہ میں ۴۸ء۸؍ ڈگری ، جھانسی میں ۴۷ء۳؍ ڈگری ، کانپور  میں ۴۶ء۶؍ڈگری   جبکہ پریاگ  راج میں ۴۶ء۴؍ ڈگری سیلسیس درج کیا  گیا۔محکمۂ موسمیات کی  پیش گوئی کے مطابق آئندہ دو دنوں تک لکھنؤ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۳؍ ڈگری اور کم ازکم درجہ حرارت ۲۸ء۸؍ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے ۔
   اسی دوران بہار کے اکثر اضلا ع کا  زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت  ۴۰؍ڈگری سیلسیس یا اس سے او پر چلا گیا ہے ۔کچھ اضلاع میں بار بار ہوا کا رخ تبدیل ہورہا ہے جس سے موسم  اچانک  بدل جاتا ہے۔ ریاست  کے کچھ اضلاع میں پرو ا( یورپ کی جانب سے چلنے والی ہوا)  چل رہی ہے جبکہ کچھ حصوں میں پچھوا ( مغرب کی جانب سے چلنے والی ہو ا)چل رہی ہے ۔ اسی کے پیش نظر محکمۂ موسمیات نے بہار کے کچھ اضلاع میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی  ہے جبکہ کچھ حصوں کے درجۂ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اتوار تک  بہار کے  ۱۴ ؍ اضلاع مغربی چمپارن ، سیتا مڑھی ، شیوہر ، مدھوبنی ، سپول ، ارریہ ، کشن گنج، پورنیہ ، کٹیہار،کیمور ، روہتاس ، بکسر  اور اورنگ آباد میں گر ج چمک کے ساتھ بار ش  ہوسکتی ہے ۔  اسی دوران پٹنہ  اور اس کے اطراف کے علاقوں میں موسم میں  تبدیلی نہ ہونے  کے ساتھ ساتھ درجۂ حرارت  میں اضافے کا  بھی امکان ہے ۔ 
 ادھر دونوں ریاستوں میں گرمی سے بے حال لوگ  اپنے گھروں  سے ضرورت کے وقت ہی باہر نکل رہےہیں۔  گرمی کے سبب  دوپہر تک سڑکیں  خالی رہتی ہیں۔ گاؤں دیہات کے لوگ شام کے وقت ہی  انگوچھا وغیرہ پہن کر گھر سےنکلتے ہیں۔ گرمی کی وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔ بازار کے مصروف ترین علاقے دوپہر کے وقت خالی رہتےہیں۔  سوداسلف لینے کیلئے لوگ شام کےوقت ہی  بازاروںکا رخ کر رہےہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK