• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’اردو ہندوستان کی زبان ہے، اسے مذہب سے جوڑنا مناسب نہیں‘

Updated: November 24, 2026, 10:39 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سپریم کورٹ کے جج، جسٹس پرسنا ورالے نے اردو کی تہذیبی اہمیت، زبان ، شاعری اور اردو سے اپنی وابستگی پرگفتگو کی، اُردوادب کو ہر طبقہ کیلئے سرمایۂ افتخار قرار دیا۔

Justice Prasanna Varale (right) presenting an award to Urdu-supporting lawyer Nandkumar Bhatra. Photo: INN
جسٹس پرسنا ورالے(دائیں ) اردو نواز وکیل نند کمار بھتڑاکو ایوارڈ دیتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی کے یوگی سبھا گرہ( دادر) میں ایک پروقار تقریب میں سینئر ایڈووکیٹ نندکشور بھتڑا (ناسک) کو وکالت کے ۵۱؍ سالہ طویل سفر اور قانونی، سماجی، ادبی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں بار کونسل آف مہاراشٹر و گوا کی جانب سے ودھی بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے جسٹس پرسنّا وارلے بھی شرکت تھے۔ انہوں  نے اپنے صدارتی خطاب میں جہاں  عدالتی نظام اور وکلاء کیلئے نہایت کارآمد باتیں کیں وہیں اردو زبان، شاعری اور اس کی تہذیبی اہمیت کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے اردو سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

جسٹس پرسنّا ورالے نے کہا کہ ان کا تعلق سمبھاجی نگر(اورنگ آباد) سے ہے اور  اردو زبان کے ارتقاء میں اس سرزمین کا نمایاں کردار رہا ہے۔ انہوں نے اردو کے نامور شاعر سراج اورنگ آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس خطے کی ادبی روایت بہت قدیم اور قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے اردو زبان کے حوالے سے ولی دکنی، علامہ اقبال، گلزار اور دُشینت کمار جیسے نامور شعرا کا ذکر کیا اور گلزار کا ایک شعر بھی سنایا کہ:

بڑی نزاکت ہے زبان اردو میں

فقیری میں بھی امیری کا مزہ دیتی ہے

جسٹس ورالے نے اردو  سے اپنی وابستگی کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ اردو شاعری سے انہیں خاص دلچسپی ہے۔ انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ اردو ہندوستان کی زبان ہے ،اسے مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اردو زبان اور اس کا ادب ملک کی مشترکہ تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے، اس لیے اردو سے ناواقف افراد کو بھی اردو شاعری  میں   دلچسپی لینی چاہیے اور اس کے ادبی حسن سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK