• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ایران کی بحری ناکہ بندی کے بعد آٹو اور ریلوے شعبوں پر نئی پابندیاں

Updated: October 02, 2026, 10:04 PM IST | Washington

امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی کے بعد آٹو اور ریلوے شعبوں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں، امریکہ نے آبنائے ہرمز کے ذریعے جانے والے ایرانی تیل کی ناکہ بندی کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے تہران کئی ضروری اشیاء کی ترسیل کیلئے زیادہ تر سڑک (آٹو) اور ریلوے کے نظام پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ اسی لئے امریکہ کی جانب سے بالخصوص آٹوموبائل اور ریلوے کے شعبوں میں یہ پابندیا عائد کی جارہی ہیںتاکہ ایران اس سے معاشی طور پر کمزور ہوجائے ۔

Photo: X
تصویر: ایکس

 ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو ایران پر نئی معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں ایران کی ریلوے اور آٹوموبائل (گاڑیوں) کی بڑی کمپنیوں اور ان شعبوں کو سامان فراہم کرنے والے بین الاقوامی سپلائرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، یہ اقدام تہران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی تازہ ترین امریکی کوشش ہے۔یہ پابندیاں محکمہ خزانہ کے ’’آپریشن اکانومک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا حصہ ہیں، جس کا اعلان ۲۴؍ اگست کو کیا گیا تھا۔ اس مہم کا مقصد جنگ، میزائل سازی، سائبر حملوں اور اسلامک ریولیوشنری گارڈ کورپس(آئی آر جی سی) کیلئے تہران کی مالی امداد کو روکنا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تہران کو اس جنگ کو ختم کرنے کیلئے مذاکرات پر مجبور کرنا ہے، جو تقریباً سات ماہ قبل ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان میں پاکستان کے فضائی حملے میں۲۲؍افراد ہلاک

واضح رہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز کے ذریعے جانے والے ایرانی تیل کی ناکہ بندی کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے تہران پٹرولیم، کھاد، کیمیکلز اور دیگر اشیاء کی ترسیل کیلئے زیادہ تر سڑک (آٹو) اور ریلوے کے نظام پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق، جمعرات کو عائد کی گئی پابندیوں کا مقصد انہی متبادل راستوں کو نشانہ بنانا ہے۔ان پابندیوں میں ایران خودرو کمپنی (IKCO) اور سائپا ایرانی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کمپنی(SAIPA) کو شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق یہ دونوں کمپنیاں ایران کی مقامی آٹو مارکیٹ کے ۹۰؍ فیصد سے زائد حصے پر قابض ہیں۔ اس کے علاوہ، محکمہ خزانہ نے سرکاری ملکیت والی اسلامک ریپبلک آف ایران ریلوے کمپنی(جو مسافر اور مال بردار خدمات فراہم کرتی ہے)،راجا پیسنجر ٹرینز کمپنی اور شرکتِ راہ آہنِ خملِ و نخلِ (جسے ریلوے ٹرانسپورٹیشن کمپنی بھی کہا جاتا ہے اور جو ایک بڑی نجی مال بردار لائن ہے) کو بھی بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، مشرق وسطیٰ میں ۹؍ ہزار امریکی فوجی بھیجے

بعد ازاں امریکی وزیر خزانہ (ٹریژری سکریٹری) اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ یہ اقدام ’’براہِ راست ایران کی مدد کرنے والے اداروں کو نشانہ بناتا ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کیلئےایرانی حکومت کی آمدنی کو ہمیشہ کیلئےختم کرنے کی بنیاد رکھتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK