• Tue, 10 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

Updated: June 09, 2023, 12:33 PM IST | Riyadh

داعش مخالف اجلاس میں شرکت،عراق اور شام میں داعش سے مقابلے کیلئے  امریکی امداد کا اعلان

Faisal bin Farhan and Antony Blanken. (AP/PTI)
فیصل بن فرحان اور انٹونی بلنکن۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

 اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوسرے دن بدھ کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  اپنے سعودی عرب ہم منصب  فیصل بن فرحان سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔   دریںا ثناء دونوں لیڈروں  نے  خلیجی ممالک کے  وزارتی سطح کے داعش مخالف اجلاس میں شرکت کی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کو انٹونی بلنکن اور  فیصل بن فرحان کی ملاقات میں  سوڈان کا تنازع  خاص طور پر زیر بحث رہا  ۔ یادر ہےکہ ۱۵؍ اپریل سے  سوڈان میں خانہ جنگی کے بعد سے  دونوںلیڈر لگاتار رابطے میں ہیںاور مستقل  جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں۔ جمعرات کو اپنےدورے کے آخری دن گلف کو آپریشن کونسل (جی سی سی) کے وزارتی سطح کے داعش مخالف اجلاس میں انٹونی بلنکن نے شرکت کی ۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے عراق اور شام میں داعش سے مقابلے کیلئے امداد کا اعلان کیا۔     

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK