امریکہ میں بیروزگاری کے دعویٰ میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے امریکہ میں بیروزگاری کے ابتدائی دعووں کی تعداد ۱۲۰۰۰؍ بڑھ کر ۲؍ لاکھ ۱۱؍ ہزار ہوگئی، یہ اعداد و شمار جمعرات کو امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جاری کیے گئے۔
EPAPER
Updated: May 14, 2026, 10:10 PM IST | Washington
امریکہ میں بیروزگاری کے دعویٰ میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے امریکہ میں بیروزگاری کے ابتدائی دعووں کی تعداد ۱۲۰۰۰؍ بڑھ کر ۲؍ لاکھ ۱۱؍ ہزار ہوگئی، یہ اعداد و شمار جمعرات کو امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جاری کیے گئے۔
امریکہ میں بیروزگاری کے دعویٰ میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتے امریکہ میں بیروزگاری کے ابتدائی دعووں کی تعداد ۱۲۰۰۰؍ بڑھ کر ۲؍ لاکھ ۱۱؍ ہزار ہوگئی، یہ اعداد و شمار جمعرات کو امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جاری کیے گئے۔ماہرین کی توقعات تھیں کہ یہ تعداد۲۰۵۰۰۰؍ رہے گی، جبکہ اس سے پہلے ہفتے (ترمیم شدہ) یہ تعداد۱۹۹۰۰۰؍ تھی۔بعد ازاں گزشتہ چار ہفتوں کی اوسط ۲۰۳۷۵۰؍رہی، جو پچھلے ہفتے کی ترمیم شدہ اوسط ۲۰۳۰۰۰؍سے ۷۵۰؍ زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں امریکی معیشت نے۱۱۵۰۰۰؍ نئی ملازمتیں فراہم کیں، جو توقعات (۶۵۰۰۰؍)سے کہیں زیادہ ہیں۔ جبکہ اپریل میں بے روزگاری کی شرح۴؍ اعشاریہ ۳؍ فیصد رہی، جو مارچ کے مقابلے میں تبدیل نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: کیوبا میں ایندھن اور ڈیزل ختم: وزیر توانائی کا اعلان
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کو درہم برہم کر دیا ہے، جس سے کھادوں، پیٹرو کیمیکل اور ایلومینیم سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔حکومت نے بدھ کو رپورٹ دی کہ اپریل کے مہینے میں پروڈیوسر قیمتوں میں چار سالوں میں سب سے بڑا اضافہ درج کیا گیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اشیاء کی قلت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بعض صنعتوں میں ملازمین کی چھٹنی کا سبب بن سکتی ہے۔کلیمز رپورٹ کے مطابق، ۲؍ مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران وہ لوگ جنہوں نے بے روزگاری کے ابتدائی ہفتے کے بعد فوائد حاصل کیے (جو کہ نئی بھرتیوں کا اشارہ ہے)، ان کی تعداد موسمی اعتبار سے ایڈجسٹ شدہ ۲۴۰۰۰؍بڑھ کر ایک اعشاریہ ۷۸۲؍ملین ہوگئی۔تاہم حکومت نے گزشتہ ہفتے رپورٹ دی کہ اپریل میں غیر فارم پے رولز میں ۱۱۵۰۰۰؍ملازمتوں کا اضافہ ہوا، جو مسلسل دوسرا مہینہ مضبوط روزگار میں اضافہ ہے۔