• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ نے ۲۰۲۷ء میں دفاعی بجٹ ۵ء۱؍ ٹریلین ڈالر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی

Updated: January 08, 2026, 9:01 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ۲۰۲۷ء میں دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ لکھا جس میں انہوں نے دفاعی بجٹ بڑھانے کا مشورہ دیا ہے اور اس کے فائدے بھی بتائے۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ’’مشکل اور خطرناک اوقات‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ۲۰۲۷ء میں دفاعی بجٹ کیلئے ۵ء۱؍ ٹریلین ڈالر کی رقم مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز ۲۰۲۶ء میں مقرر کئے گئے دفاعی بجٹ سے نمایاں اضافہ کی نشاندہی کرتی ہے جو ۹۰۱؍ بلین ڈالر تھا۔ واضح ہو کہ ٹرمپ نے امریکی فوج کو وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو  منشیات کی خرید و فروخت کے الزام میں اغوا کرنے اور امریکہ لانے کا حکم دینے کے بعد دفاعی بجٹ میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم امریکی افواج کی کارروائیاں کیریبین میں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک پر ۵۰۰؍ فیصد تک ٹیرف، ہندوستان بھی شامل

حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے قومی سلامتی کا جواز پیش کرتے ہوئے گرین لینڈ کے ڈنمارک خطے کو بھی قبضہ کرنے کی تیاری کا اعلان کیا ہے اور کولمبیا میں فوجی کارروائیاں شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اسی دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تنبیہ کی ہے کہ طویل عرصے سے امریکہ مخالف کیوبا مشکل میں ہے۔
ایکس پر پوسٹ کئے گئے اعلان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ بڑھانا معاون ثابت ہوگا اور امریکی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’اس سے ہمیں ’’ڈریم ملٹری‘‘ (مضبوط فوج کا خواب) بنانے میں مدد ملے گی جس کے ہم طویل عرصے سے حقدار ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ دشمنوں سے ہم محفوظ اور سلامت رہیں گے۔‘‘

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فوجی اخراجات کا بجٹ بڑھانے کیلئے وہ پُر اعتماد ہیں کیوں کہ جب سے انہوں نے دوبارہ حکومت سنبھالی ہے اتحادی اور حریف دونوں ممالک پر ٹیرف لگا دیا ہے جس سے حکومت کے سرمایہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کانگریس کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ خیال رہے کہ طویل مدتی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے دفاعی اخراجات کیلئے قانون ساز اس کی منظوری دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK