Inquilab Logo

اتر پردیش میں شیوپال یادوکی جماعت کا اسدالدین اویسی کی جماعت سےاتحاد کا اشارہ

Updated: December 10, 2020, 1:57 PM IST | Agency | Barabanki

شیوپا ل کے مطابق اسمبلی انتخابات میں ا یم آئی ایم سے اتحادہوسکتا ہے

shivpal yadav
شیو پال یادو

 پرگتی شیل سماجوادی پارٹی(لوہیا) کے سربراہ اور سابق سماجوادی لیڈر شیوپال یادو نے بدھ کو کہا کہ۲۰۲۲ء کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کا حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے پارٹی آل انڈیا اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ اس کے امکانات روشن ہیں۔
  سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے ضلع صدر کے ایک شادی تقریب میں شرکت کرنے بارہ بنکی پہنچے شیوپال یادو نے میڈیا نمائندوں سے اپنی بات چیت میں کہا کہ  ان کی پارٹی کا اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے پارٹی کارکنوں سے بات چیت جاری ہے۔ شیوپال نے کہا کہ بی جے پی کو ہٹانے کے لئے  یکساں نظریات کی حامل سیاسی پارٹیوں  کا اتحاد بنایا جارہا ہے۔
 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ سیکولر پارٹیوں کا ایک اتحاد بنے۔سراپا احتجاج کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے موجودہ تینوں زرعی قوانین کسانوں کیخلاف ہیں۔ یہ قوانین صرف  سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے  کے لئے بنائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں کسان سڑکوں پر ہیں اور حکومت  ان کے مطالبات پر کان نہیں  دھر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK