• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اُتر کاشی: زیر تعمیر سرنگ میں پھنسے مزدوروں کیلئے بڑے پیمانے پر بچائو آپریشن

Updated: November 13, 2023, 11:19 PM IST | Dehradun

۴۰؍ مزدوروں کو سوراخ کی مدد سے آکسیجن پہنچائی جارہی ہے، پائپ سے کھانا بھی پہنچایا گیا ،بڑی ڈرلنگ مشینوں کا استعمال ، بچائو آپریشن مسلسل جاری ہے

Arrangements are being made to deliver oxygen to the laborers trapped in the tunnel. (Photo: PTI)
سرنگ میں پھنسے مزدروں کو آکسیجن پہنچانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔(تصویر: پی ٹی آئی )

اترکاشی میں اتوار کی صبح  ہونے والے بھیانک حادثے میں زیر تعمیر سرنگ دھنس گئی تھی جس کے سبب وہاں ۴۰؍ مزدور پھنس گئے ہیں۔ انہیں نکالنے کیلئے  گزشتہ روز سے ہی بڑے پیمانے پر آپریشن چلایا جارہا ہے لیکن اب تک کامیابی نہیں ملی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اب تک ۶۰؍ میٹر کے قریب سرنگ کا ملبہ ڈرلنگ مشینوں کاٹا جاچکا ہے جبکہ اب بھی ۴۰؍ میٹر سے زائد ملبہ باقی ہے۔  برہماکھل ۔یمونو تری قومی شاہراہ پر سلکیارا سے دنڈالگاؤں کے درمیان زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ  اچانک ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے اس میں کام کرنے والے تقریباً  ۴۰؍مزدور اندر پھنس گئے۔ 
 سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے  لئے ملبہ ہٹانے کا کام مسلسل جاری ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (اتراکاشی) ارپن یادوونشی نے بتایا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف  کےاہلکار بچاؤ میں مصروف ہیں۔ملبہ ہٹانے کے لئے بھاری ڈرلنگ کرنے والی مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ سرنگ میںپھنسے مزدوروں سے واکی ٹاکی کے ذریعے رابطہ کیا گیا ہے۔ فی الحال تمام کارکن محفوظ بتائے جاتے ہیں۔ سرنگ میںپانی کی سپلائی کیلئے بچھائی گئی پائپ لائن کے ذریعے آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پائپ لائن کے ذریعے کمپریسر کے ذریعے پریشر بنا کر رات کے وقت سرنگ میں پھنسے مزدوروں تک چنے کے پیکٹ  بھی بھیجے گئے ہیں۔جن ریاستوں کے مزدور سرنگ میں پھنسے ہیں ان میں بہار سے ۴؍ ، اتراکھنڈ سے ۲؍، بنگال سے ۳؍، یوپی سے  ۸؍ ، ادیشہ  سے ۵؍، جھارکھنڈ سے ۱۵؍ مزدور ہیں

dehradun Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK