Inquilab Logo

ناصر اور جنید قتل معاملہ کے ۲؍فرار ملزم دہرادون سے گرفتار

Updated: April 15, 2023, 12:26 AM IST | Dehradun

نریندر کمار اور مونو گوگی کو پولیس نے دہرادون کی پہاڑیوں سے حراست میں لیا ، کچھ ملزمین اب بھی فرار ہیں

The victims were Nasir and Junaid
مقتولین ناصر اور جنید

ناصراور جنید نامی دو نوجوانوں کا بولیرو سمیت اغوا کر کے ہریانہ میں بھیوانی ضلع کے لوہارو تھانہ حلقہ میں گاڑی سمیت جلا کر قتل کر دینے کے معاملے میں تقریباً دو ماہ سے فرار ۲؍ مزید ملزمین نریندر کمار عرف مونو رانا اور مونو عرف گوگی کو پولیس نے دہرادون کی پہاڑیوں سے حراست میں لے کر گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے کے کچھ نامزد ملزمین اب بھی فرار ہیں جن کی تلاش ہنوز جاری ہے۔
 آئی جی رینج گورو شریواستو نے بتایا کہ  گھاٹمیکا گاؤں باشندہ اسماعیل میو نے جنید اور ناصر کے اغوا ہونے کی رپورٹ تھانہ گوپال گڑھ میں درج کرائی تھی۔گورو شریواستو نے بتایا کہ ناصر اورجنید قتل معاملے میں  اے ایس پی  سدھانت شرما کی قیادت میں تشکیل کی گئی اسپیشل ٹیموں کے ذریعہ ملک کے کئی مقامات پر تلاشی لی گئی ۔ اسی دوران پولیس کی اسپیشل ٹیم کو جانکاری ملی کہ ملزم دہرادون میں تھانہ وکاس نگر کے بٹوہی گاؤں کے پہاڑوں میں چھپا ہوا ہے۔ اس خبر کے بعد ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا اور بدمعاشوں کی حرکات معلوم ہوتے ہی انسپکٹر منوج رانا یوگیندر سنگھ ہیڈ کانسٹیبل جوگیندر سنگھ کی قیادت میں ٹیم نے چھاپہ مار کر مطلوبہ ملزم مونو اور نریندر کو پہاڑی علاقہ سے پکڑ لیا۔ جمعرات کو ایس اچ او گوپال گڑھ کے ذریعہ ان دونوں کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔
   یاد رہے کہ بدمعاش  ناصر اور جنید کو بولیرو سمیت اغوا کر لے گئے تھے  اور انہوں نے ہریانہ میں بھیوانی ضلع کے تھانہ لوہارو علاقہ میں بولیرو سمیت جلا کر دونوں نوجوانوں کا قتل کر دیا تھا۔ بعد میں پولیس کو گاڑی سے ناصر اور جنید کے ڈھانچے ملے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے فوراً کارروائی کر کےملزم رنکو سینی کو گرفتار کیا تھا جبکہ بقیہ ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔ اس معاملے کا کلیدی ملزم مونو مانیسر اب تک فرار ہے۔

Dehradun Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK