Inquilab Logo

دہرادون :کلورین گیس کے اخراج سے سیکڑوں افراد متاثر

Updated: January 09, 2024, 11:01 PM IST | Agency | Dehradun

خالی پلاٹ میں رکھے گئے کلورین کے سلنڈر لیک ہو نے کے بعد شہر میں افراتفری مچ گئی تھی، مکانات خالی کروائے گئے۔

NDRF officials trying to stop the gas leak. Photo: PTI
این ڈی آر ایف کے اہلکارگیس کے رسائو کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون کے جھاجرا علاقہ میں ایک خالی پلاٹ میں رکھے کلورین گیس کے سلنڈر لیک ہو گئے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی اورسیکڑوں لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچیں اور انہیں آس پاس کے مکانات خالی کروائے اور گیس کی رسائو روکنے کیلئے  کلورین گیس سلنڈر کو اسی پلاٹ میں زمین میں دفن کا سلسلہ شروع کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس پلاٹ پر کم از کم ۱۰۰؍ کلورین گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے جن میں سے کچھ میں سے گیس لیک ہونا شروع ہو گئی تھی ۔ اس کی وجہ سے علاقے میں بھوپال گیس سانحہ جیسا ماحول بن گیا تھا لیکن انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آگیا جس اس نے علاقہ خالی کرانے کے ساتھ ساتھ سلنڈروں کو بھی ٹھکانے لگادیا۔ بہر حال اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ کلورین گیس کے اتنے سلنڈر اس علاقے میں کس نے لاکر رکھے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK