بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، وزیراعظم مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا۔
EPAPER
Updated: August 07, 2025, 9:56 AM IST | Agency | Dehradun
بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، وزیراعظم مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا۔
اتراکھنڈ کے اُترکاشی میں منگل کو پیش آنے والے حادثے کے سبب دھرالی اور اطراف میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے۔سیلاب کے سبب بہہ کر آنے والے کیچڑ اور ملبے کے سبب راحت اور بچاؤ ٹیموںکو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔مسلسل تیز بارش کے باعث بعض علاقوں میں دقتیںپیش آرہی ہیں لیکن متعلقہ ایجنسیاں متاثرہ افراد کو فوری مدد فراہم کرنے کےلئے تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ابھی تک کئی ایسے مقامات ہیں جہاںراحت کاروں اور جوانوں کی رسائی نہیں ہوسکی ہے،کیونکہ جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ یابہہ گئی ہیں۔ اس لیے امدادی ٹیموں کو جائے وقوع تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گنگوتری تک بجلی کی لائنیں ٹوٹنے سے بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نقصان کا اندازہ لگا کر راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہے۔ضلع افسر نے بتایاکہ دھرالی علاقے میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے علاقے سےرابطہ ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔ اس لیےجائے حادثہ پر سیٹیلائٹ فون بھیجے گئے ہیں۔ ساتھ ہی نیٹ ورک بحال کرنے کے لیے بھی ٹیم روانہ کی گئی ہے۔ افسر کے مطابق گنگوتری نیشنل ہائی وے مختلف جگہوں پر بند ہونے کے باعث مسافروں کو محفوظ مقامات پر روکا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گنگوتری دھام میں اس وقت تقریباً ۴۰۰؍ مسافر موجود ہیں جو محفوظ ہیں۔
ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے فون پر بات کی اور اتراکھنڈ کے دھرالی علاقے میں منگل کو پیش آنے والی قدرتی آفت کی تازہ ترین صورتحال اور راحت اور بچاؤ کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بات چیت کے دوران دھامی نے مودی کو بتایا کہ ریاستی حکومت پوری تیاری کے ساتھ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم نے دھامی کو مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ بات چیت کے بعد وزیر اعلیٰ دھرالی بازار، ہرشل اور آس پاس کے علاقوں میں آفت سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ اترکاشی میں اس آفت نے دھرالی اور ہرشل دونوں علاقوں میں کافی نقصان پہنچایاہے۔ ہرشل کے تیل گاڈ میں بھی بادل پھٹنے سے فوجی کیمپ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ فوج کی چوکیاں اور کچھ بنکر ملبے تلے دب گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک فوجیوں کے ہلاک ہونے کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر شاردل گوسین کے مطابق دھرالی میں تقریباً۳۵؍ سے۳۰؍ لوگ لاپتہ ہیں اور تقریباً۲۰؍ سے۲۵؍ ہوٹلوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کو ا ترکاشی میں واقع ڈیزاسٹر کنٹرول روم سے راحت و بچاؤ کا رروائیوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ راحت و بچاؤ کیمپ اور طبی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں،