• Fri, 20 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کرنے کیلئے ٹرمپ کا محدود فوجی کارروائی پرغور

Updated: February 20, 2026, 6:04 PM IST | Washington

ایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کرنے کیلئے ٹرمپ محدود فوجی کارروائی کرنے پر غور کررہے ہیں، اس کے علاوہ وسیع فوجی مہم کے متادل کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ایران پر جوہری معاہدے کے تعلق سے دباؤ بڑھانے کے لیے چنندہ حملوں سے لے کر وسیع فوجی مہم تک کے متبادل کا جائزہ لے رہے ہیں۔جمعرات کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران پر ایک نیا ایٹمی معاہدہ قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے ایک محدود فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔وال ا سٹریٹ جرنل نے معاملے سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر منظوری مل جاتی ہے تو  یہ ابتدائی کارروائی کچھ ہی دنوں میں کی جا سکتی ہے اور اس میں ایران کی چند فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: پناہ گزیں کیمپ، ٹوٹے مکان، بکھرے خاندان مگر عزم بلند، ملبہ پر افطاری

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران پر دباؤ تیز کرنا ہے، تاہم مکمل پیمانے پر حملے سے گریز کیا جائے گا جو بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔بعد ازاں رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگر ایران نے ٹرمپ کے یورینیم کی افزودگی روکنے کے مطالبے کو ماننے سے انکار کیا تو واشنگٹن حکومتی تنصیبات کے خلاف اپنے ردعمل کو وسیع تر مہم تک بڑھا سکتا ہے، جس کا ممکنہ مقصد تہران میں قیادت کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ایک ذریعے نے بتایا کہ صدر قدم بہ قدم کارروائی بڑھا سکتے ہیں چھوٹے حملوں سے آغاز کرتے ہوئے اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کو وسعت دیتے ہوئے ۔ یہاں تک کہ تہران اپنا ایٹمی پروگرام ترک کر دے یا حکومت ہی ختم ہو جائے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ شام سے تمام فوجیں واپس بلائے گا: رپورٹ

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی بات چیت میں مبینہ طور پر وسیع تر فوجی مہم کے امکان کی پر غور  کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے حملہ شروع کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن وہ مختلف متبادل کا جائزہ لے رہے ہیں، جن میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایک مختصر اور تیز مہم اور ایرانی حکومتی اور فوجی اہداف پر محدود حملے شامل ہیں۔تاہم بعض امریکی حکام اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائی سے ایرانی جوابی کارروائی بھڑک سکتی ہے، جو ممکنہ طور پر واشنگٹن کو ایک وسیع علاقائی تنازعے میں کھینچ سکتی ہے اور اتحادیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK