Inquilab Logo

ایس ایس سی اور ایچ ایس سی بو رڈ امتحان کیلئے ٹیکہ لازمی نہیں

Updated: February 04, 2022, 9:26 AM IST | saadat khan | Mumbai

امتحان آف لائن منعقد کئے جائیں گے، طلبہ اور والدین کی بے چینی اورپریشانی دور کرنے کیلئے متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ آسانی سے امتحان دے سکیں، امتحان ہوم سینٹر پر ہوںگے، ۷۰؍ تا ۱۰۰؍مارکس کے پیپر کیلئے ۳۰؍ منٹ اور ۴۰؍تا ۶۰؍ مارکس کے پیپر کیلئے ۱۵؍منٹ زیادہ دیئے جائیں گے

This time students will take the exam offline as before
اس مرتبہ طلبہ پہلے کی طرح آف لائن امتحان دیں گے

:مہاراشٹر اسٹیٹ بو رڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن پونے، نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان سے متعلق پھیلی افواہوں کو دور کرتےہوئے کہاہےکہ امتحان آف لائن منعقد کئے جائیں گے۔یہ ضرو ر ہےکہ کووڈ کی وجہ سےجہاں تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیاجائے گا ۔ وہیں طلبہ اور والدین کی بے چینی اورپریشانی دور کرنے کیلئے متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ آسانی سے امتحان دے سکیں۔ مثلاً امتحان ہوم سینٹر پر ہوںگے ۔ کووڈ کی وجہ سے اسکولوںکے بندہونے سے طلبہ کی لکھنےکی عادت چھوٹ گئی ہے اس لئے ۷۰؍تا ۱۰۰؍ مارکس کے پیپر کیلئے ۳۰؍ منٹ اور ۴۰؍تا ۶۰؍مارکس کے پیپر کیلئے ۱۵؍منٹ زیادہ دیئےجائیں گے۔جن طلبہ نے ٹیکہ نہیں لگوایاہے انہیں امتحان میں شریک ہونے سے روکنےکی ہدایت نہیں دی گئی ہے ۔دسویں جماعت کے ۱۶؍لاکھ ۲۵؍ہزار ۳۱۱؍ اور بارہویں جماعت کے ۱۴؍لاکھ ۷۲؍ہزار ۵۶۲؍ طلبہ نے امتحان دینےکیلئے رجسٹریشن کروایاہے۔
 ایم ایس بی ایس اے ایس ای کے چیئرمین شرد گوساوی نے بتایاکہ ’’ ہم سے کسی بھی طالب علم نے آن لائن امتحان منعقدکئے جانےکامطالبہ نہیں کیا ہے۔ دوسری بات یہ ہےکہ جتنی بڑی تعداد میں بورڈ امتحان میں طلبہ شریک ہورہےہیںان کیلئے آن لائن امتحان منعقد کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اس کی وجہ سے متعدد قسم کے مسائل پیداہوسکتےہیں۔ کووڈ کے تناظر میں طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتےہوئے امتحان ہوم سینٹروں پر منعقدکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے طلبہ اور ان کےوالدین کو راحت ملے گی ۔ طلبہ اپنے اسکول میں بغیر ذہنی دبائواور آسانی سے امتحان دے سکیں گے۔ طلبہ کو کووڈ کا ٹیکہ لگوانےکی ہدایت دی گئی ہے مگر اسے لازمی نہیں کیاگیاہےلیکن طلبہ ٹیکہ لگوا لیں تو بہتر ہے۔ ‘‘مذکورہ امتحا ن کے تعلق سے بور ڈ کی طرف سے جاری کئے گئے سرکیولر کے تحت ایچ ایس سی کا تحریری امتحان ۴؍مارچ تا ۳۰؍مارچ ۲۰۲۲ء کے درمیان منعقدکئے جائیں گے ۔ گریڈ ، پریکٹیکل اور ز بانی امتحان ۱۴؍فروری تا ۳؍مارچ کےبیچ ہوںگے۔ جبکہ ایس ایس سی کا تحریری امتحان ۱۵؍مارچ اور ۴؍اپریل کے بیچ منعقد کئے جائیں گے۔ گریڈ ، پریکٹیکل اور زبانی امتحان ۲۵؍فروری تا ۱۴؍مارچ کے درمیان ہوں گے۔ اگر کوئی طالب علم بیمار ہونے یا کسی اور وجہ سے یہ امتحان نہیں دے پاتے ہیں تو تحریری امتحان کےبعد بھی انہیں مذکورہ امتحان دینےکاموقع فراہم کیاجائے گا۔بارہویں جماعت کے ۱۴؍ لاکھ۷۲؍ہزار ۵۶۲؍ اور دسویں جماعت کے ۱۶؍لاکھ ۲۵؍ ہزار ۳۱۱؍ طلبہ نے امتحان دینے کیلئے رجسٹریشن کروایاہے۔پوری ریاست میں ایک ہی وقت میں ایک ہی قسم کے سوالیہ پرچے سے امتحان لئے جائیں گے۔ 
  عموماً بورڈ کی طر ف سے مقررکردہ سینٹروں پر امتحان منعقدکئے جاتے ہیںمگر امسال کووڈ کی وجہ سے طلبہ اور والدین کی سہولت کیلئےان اسکول اور کالج میں امتحان منعقدکئے جائیں گے جہاں طلبہ زیر تعلیم ہیں تاکہ بغیر ذہنی دبائومیں مبتلاہوئے ، طلبہ آسانی سے اپنے ماحول میں امتحان دے سکیں اور ان کے سفر کرنے کا وقت بھی بچ سکے ۔کووڈ کی وجہ سے گزشتہ ۲؍سال سے اسکول بندہونے سے طلبہ کے لکھنے کی عادت کم ہوگئی ہے ۔اس بات کا خیال کرتے ہوئے  ۷۰؍تا ۱۰۰؍مارکس کے پیپر کیلئے ۳۰؍ منٹ اور ۴۰؍تا ۶۰؍ مارکس کے پیپر کیلئے ۱۵؍منٹ زیادہ دیئے جائیں گے۔ کووڈ کا طلبہ پر تعلیمی بوجھ نہ پڑے اس لئے ۲۵؍فیصد نصاب کم کیاگیاہے۔ اس لئے تحریری امتحان کے سوالات ۷۵؍فیصد نصاب پرمبنی ہوںگے۔کورونا سے متعدد کالج اور اسکولوںمیں نصاب مکمل نہیں ہوسکا ہے۔اس وجہ سے سوالیہ پرچے کے پیٹرن میں بھی تبدیلی کی جائے گی تاکہ طلبہ آسانی سے پرچہ حل کرسکیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK