Inquilab Logo

ویج تھالی سالانہ بنیادوں پر۷؍ فیصد مہنگی، نا ن ویج سستی

Updated: April 09, 2024, 10:19 AM IST | Agency | New Delhi

اس مارچ میں بڑھ کر ویج تھالی کی قیمت ۲۷ء۳؍ روپے فی پلیٹ ہو گئی ہے جو مارچ۲۰۲۳ء میں ۲۵ء۵؍ روپے تھی۔

The increase in prices of vegetables has also affected the vegetables. Photo: PTI
سبزیو ں کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ویج تھا لی پر بھی ہوا ہے۔ تصویر :پی ٹی آئی

پیاز، ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ویج تھالی سالانہ بنیادوں پر ۷؍فیصد مہنگی ہو گئی ہے لیکن پولٹری کی قیمتوں میں کمی کے سبب نان ویج تھالی۷؍ فیصد سستی ہو گئی ہے۔ کریسل مارکیٹ انٹیلی جنس اینڈ اینلائسیز نے گزشتہ دنوں جاری ہونے والی اپنی ماہانہ ’روٹی چاول ریٹ‘ رپورٹ میں کہا کہ سبزی کی تھالی میں روٹی، سبزیاں (پیاز، ٹماٹر اور آلو)، چاول، دالیں، دہی اور سلاد شامل ہیں۔ اس تھالی کی قیمت مارچ میں  بڑھ کر۲۷ء۳؍ روپے فی پلیٹ ہو گئی ہے جو مارچ۲۰۲۳ء میں ۲۵ء۵؍ روپے تھی لیکن فروری کے۲۷ء۴؍ روپے کے مقابلے مارچ میں ویج تھالی سستی ہو گئی ہے۔ نان ویج تھالی کی قیمت میں ۷؍ فیصد کمی ہوئی ہے۔ مارچ میں برائلر چکن کی قیمتوں میں ۱۶؍ فیصد کمی آئی اور نان ویج تھالی کی قیمت ۵۴ء۹؍ روپے فی پلیٹ رہی۔ مارچ ۲۰۲۳؍ میں یہ قیمت۵۹ء۲؍روپے تھی اور فروری ۲۰۲۴ء میں یہ۵۴؍ روپے تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ملک بھر میں عید کی خریداری شباب پر

 رپورٹ کے مطابق کم پیداوار اور کم بیس ریٹ کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر۴۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں ۳۶؍ فیصد اور آلو کی قیمتوں میں ۲۲؍ فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے سبب عام آدمی کی سبزی کی تھالی مہنگی ہو گئی ہے۔ چاول بھی کم پیداوارکے سبب سالانہ بنیادوں پر۱۴؍ فیصد مہنگے ہو گئے ہیں۔ دالوں کی قیمتوں میں ۲۲؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK