وینزویلا کے دہرے زلزلے کے متاثرین کی تعداد ۳۰۰۰؍ کے قریب پہنچ چکی ہے، اس دوران عظیم فٹ بال کھلاڑی رونالڈو اور لیونل میسی نے ان متاثرین کے نام ایک جذباتی پیغام بھیجا ، اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
EPAPER
Updated: July 04, 2026, 10:38 PM IST | Washington
وینزویلا کے دہرے زلزلے کے متاثرین کی تعداد ۳۰۰۰؍ کے قریب پہنچ چکی ہے، اس دوران عظیم فٹ بال کھلاڑی رونالڈو اور لیونل میسی نے ان متاثرین کے نام ایک جذباتی پیغام بھیجا ، اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
۲۴؍جون کو وینزویلا میں دو زبردست زلزلوں نے ہزاروں افراد کو ہلاک کیا اور بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔ جبکہ ملک ان مشکل اور غیرمعمولی حالات میں برباد ہونے کی حالت میں ہے، ارجنٹائن کے سپر اسٹار اور ورلڈ کپ فاتح لیونل میسی نے اس آفت سے متاثرہ افراد کے لیے ایک جذباتی پیغام جاری کیا۔ ارجنٹائن کی جیت کے فوراً بعد، میسی نے وینزویلا کے باشندوں کے لیے پیغام بھیجا۔میسی نے کہا، ’’میں وینزویلا کے تمام لوگوں کو ایک محبت بھرا پیغام بھیجنا چاہتا ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ اس وقت کس خوفناک مصیبت سے گزر رہے ہیں، اور میں چاہتا ہوں ہم اپنی پوری حمایت کا اظہار کریں۔میں ان تمام لوگوں سے اپنی حمایت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں جو بہت زیادہ تکلیف اٹھا رہے ہیں، وہ لوگ جو اپنے عزیزوں کو نہیں ڈھونڈ پا رہے اور انہیں بے یقینی کا سامنا ہے کہ ان کی زندگیوں میں کیا ہوگا۔یہاں سے تمام وینزویلا کےعوام کی بہت زیادہ حوصلہ افضائی۔علاوہ ازیں صرف میسی ہی نہیں، بلکہ ان کے عظیم حریف کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ایک قدم آگے بڑھایا اور ایک وینزویلا کے لڑکے کو، جس نے زلزلے میں اپنا سب کچھ کھو دیا تھا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ایک ذاتی ویڈیو پیغام میں اپنے کسی میچ میں شرکت کی دعوت دی۔رونالڈو نے لڑکے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اس سے کہا، ’’میں چاہتا ہوں کہ تم میرے ایک میچ میں آؤ!‘‘
یہ بھی پڑھئے: ورلڈ کپ ۲۶ء: میسی نے میراڈونا کا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل قائم کیا
واضح رہے کہ لیونل میسی شمالی امریکہ میں ہونے والے اس عظیم کھیل کے مقابلے میں گول اسکور کرنے کے لیے واپس آئے۔ گروپ مرحلے میں چھ گول مکمل کرنے کے بعد جس میں الجزائر کے خلاف ارجنٹائن کے افتتاحی میچ میں ان کا پہلا ورلڈ کپ ہیٹ ٹرک بھی شامل تھا، میسی نے کیپ وردے کے خلاف ایک گول کیا۔ تاہم، یہ ایک گول متعدد ریکارڈز توڑنے کے لیے کافی تھا۔میسی کے پہلے ہاف کے گول نے انہیں ورلڈ کپ کے لگاتار آٹھ میچوں میں گول کرنے والا پہلا کھلاڑی بنا دیا، ٹورنامنٹ میں۲۰؍ گول کا ہندسہ عبور کیا، اور مسلسل دو ایڈیشن میں سات، سات گول مکمل کیے۔اس کے علاوہ میسی نے اضافی وقت میں ایک اسسٹ بھی دی، جس سے فیفا ورلڈ کپ میں ان کی گول/اسسٹ شراکت میں ایک اور اضافہ ہوا۔ وہ کیپ وردے کے خلاف اپنی ٹیم کے لیے نمایاں کھلاڑی رہے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔ارجنٹائن کا اگلا میچ منگل۷؍ جولائی کو اٹلانٹا میں مصر کے خلاف فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ہوگا۔