Inquilab Logo

وینزویلا کے صدر نکولس مادور و کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

Updated: June 07, 2023, 11:00 AM IST | Riyadh

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر کےدوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔

Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman and Venezuelan President Nicolas Maduro.
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ا ور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو ۔

وینزویلا  کے صدر نکولس مادورو نے سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان سے ملاقات کر کےدوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں  ایجنسی ’سعودی پریس ایجنسی‘( ایس پی اے)  کے مطابق اپنے سعودی عرب کے دورےمیں مادورو نے  سعودی ولی عہد اور وزیراعظم  شہزادہ محمد بن سلمان  سے جدہ  کے قصرالسلام میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، ان کے فروغ اور  باہمی دلچسپی کے  دیگر موضوعات پر  غور وخوض کیا گیا ۔ یادر ہےکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بحال ہونے کے بعد وینزویلا کے صدر اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی  یہ ملاقات  اہمیت کی حامل ہے ۔ 
 یاد رہےکہ وینزویلا کا شمار امریکہ  کے شدید ترین مخالفین میں ہوتا ہے ۔ مادو رو کے دورے کے بعد امریکی  وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK