Inquilab Logo

معروف سیاحتی مقامات: پہلے دوسرے نمبر پر مصر اور سعودی، ہندوستان کا تیسرا نمبر

Updated: May 07, 2024, 3:53 PM IST | Inquilab News Network | Riyadh

’’ویگو‘‘ کی تحقیق کے مطابق مصر اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے سیاحوں کی پہلی اور دوسری پسند ہیں جبکہ ہندوستان تیسرےنمبر پر ہے۔ یورپ میں لندن گزشتہ ۱۱؍ سال سے ۱۰؍ ممالک میں اول مقام پر ہےجبکہ امریکہ ٹاپ ٹین سے باہر ہوگیا ہے۔

Egypt is one of the famous tourist destinations. Photo: INN
مصر معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ تصویر : آئی این این

حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور مصر ۲۰۲۴ءمیں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے سیاحوں میں سرفہرست مقام ہیں۔ سنگاپور کے ٹریول بکنگ ایپ ’’ویگو‘‘ نے مصر کو جنوری اور اپریل کے درمیان خطے سے آنے والے سیاحوں کیلئے سرفہرست مقام قرار دیا، اس کے بعدسعودی کا نمبر آتا ہے۔ اس فہرست میں ہندوستان ۲۰۱۶ء سے تیسرے نمبر پر ہے۔ فہرست میں سعودی عرب کا دوسرا مقام، مملکت کی عالمی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی کا واضح اشارہ ہے، جو اس کی قومی سیاحت کی حکمت عملی کے مطابق ہے جس کا مقصد ۲۰۳۰ءتک ۱۵۰؍ ملین سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔ 
 ویگو میں چیف بزنس افسر مامون ہمدان نے کہا کہ ’’ہم ۲۰۲۴ءکے اولین سہ ماہی کے د وران مصر کو ایم ای این اے کے علاقے میں سیاحوں کیلئے ایک اہم منزل کے طور پر ابھرتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔ ویگو کے اعداد و شمار کے مطابق، مصر منفرد ثقافتی تجربات اور متنوع پرکشش مقامات کے خواہاں مسافروں میں ایک پسندیدہ انتخاب کے طور پر قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’دریں اثنا، برطانیہ مشرق وسطیٰ کے مسافروں کیلئے ترجیحی یورپی منزل کے طور پر اپنامقام برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: آئی سی جی کی روکی گئی ایرانی ماہی گیری کی کشتی کوتفتیش کیلئے کوچی لایا گیا

مشرق وسطیٰ کے مقامات میں سرفہرست تین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ۲۰۲۳ءسے اپنے مقام برقرار رکھےہیں۔ مصر اور مملکت، خاص طور پر، جب سے ویگو نے ایک دہائی قبل صارفین کے رجحانات کو محفوظ کرنا شروع کیا تھا، مسلسل ٹاپ ۲؍ میں ہیں۔ واضح رہے کہ اس مطالعہ میں اپنی ویب سائٹ سے مسافروں کی تلاش اور ہوٹل کی بکنگ کی معلومات کو اپنے نتائج کی بنیاد کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات چوتھے پسندیدہ مقام کے طور پرقائم ہے، اس کے بعد پاکستان، کویت اور ترکی کا نمبر آتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: حماس نے قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

دریں اثنا، چین ایک مقام گر کر ایم ای این اے کے مسافروں کی ترجیحی فہرست میں ۲۷؍ویں مقام پر پہنچ گیا۔ مشرق وسطیٰ سے یورپ جانے والوں کیلئے برطانیہ پہلی پسند ہے۔ گزشتہ ۱۱؍سال میں سے ۱۰؍ ممالک میں پہلا مقام رکھتا ہے، جبکہ اٹلی نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے مسافروں کیلئے دس یورپی مقامات میں اٹلی، مستقل طور پر ایک اعلیٰ عالمی سیاحتی مقام کےطور پر شامل ہے۔ اس سال چوٹی کے تین ممالک میں اٹلی کا پہلا ہے۔ ۲۰۲۳ء کے آخر میں سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے ساتھ آئی ٹی اےایئرویز کی ریاض اورجدہ، کیلئے براہ راست پروازیں بڑھتے ہوئے تعلقات کی علامت ہیں۔ 
خلیجی خطے سے دور ممالک، جیسے مراکش، انڈونیشیا، اور امریکہ کوترجیحی مقامات کی فہرست میں سیاحوں کی سب سے زیادہ کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ رجحان ۲۰۲۴ءمیں جاری رہا، ملائیشیا، فلپائن اور امریکہ عالمی چوٹی کے دس ممالک کی فہرست سے باہر ہو گئے، جبکہ کویت، پاکستان، اور اردن، جو گزشتہ سال چوٹی کے دس ممالک میں شامل ہوئے تھے، ایم ای این اے کےسیاحوں کیلئے ترجیحی مقامات بنے ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK