Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشہور سنیما شخصیات کا وینس فلم فیسٹیول میں فلسطینی جھنڈا لہرانے کا مطالبہ

Updated: August 30, 2026, 10:02 PM IST | Venice

مشہور سنیما شخصیات نے وینس فلم فیسٹیول میں فلسطینی جھنڈا لہرانے کا مطالبہ کیا، تاکہ سرکاری انتخاب میں شامل دو فلسطینی فلموں کو خراج پیش کیا جا سکے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سنیما اور ثقافت کی ممتاز شخصیات نے وینس فلم میلے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سال کے ایڈیشن میں فلسطینی جھنڈا لہرائے، کیونکہ سرکاری انتخاب میں دو فلسطینی فلمیں شامل ہیں۔ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے میلے سے قبل جاری کردہ ایک کھلے خط میں وینس فورفلسطین اقدام نے کہا کہ احمد حسونہ کی فلم "المواطن اسامہ" (شہری اسامہ) اور معیاد علیان کی فلم ’’حوار مع البحر‘‘ (سمندر کے ساتھ گفتگو) کو شامل کیے جانے کو اسی طرح نشان زد کیا جانا چاہیے جیسے میلہ عام طور پر دیگر ممالک کی فلموں کو تسلیم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کے خلاف جنگ امریکی ہتھیاروں کےذخائر کو ختم، دفاع کو کمزور کر رہی ہے: رپورٹ

بعد ازاں گروپ نے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی جھنڈا تقریب کی مدت کے لیے سرکاری انتخاب میں دیگر تمام فلموں کی نمائندگی کرنے والے جھنڈوں کے ساتھ لہرائیں۔مزید برآں خط میں فلم، میڈیا اور ثقافتی کارکنوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں اور غزہ میں جاری نسل کشی اور اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے اسرائیلی حکومت سے منسلک اداروں کا بائیکاٹ کریں۔اس میں کہا گیا کہ ’’جس تاریخی دور سے ہم گزر رہے ہیں اس کی غیر معمولی نوعیت ہمیں اسرائیل کو سفارتی، ثقافتی اور معاشی طور پر الگ تھلگ کرنے پر مجبور کرتی ہے،‘‘ اور مزید کہا کہ یہ اقدامات اس وقت تک جاری رہیں جب تک اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قانون کی پاسداری نہیں کرتی اور فلسطین پر قبضہ اور نوآبادیات کا خاتمہ نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھئے: طالبان، کابل میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کا خواہاں

اس دستخط کنندگان میں اطالوی ہدایت کار میٹیو گیرون اور مارکو سائمن پوچیونی، اداکار گائے پیئرس، اندیا مور اور ایڈیل ہینل، موسیقار راجر واٹرس اور نوبل انعام یافتہ مصنف اینی ایرنو کے علاوہ۲۰۰؍ سے زائد فلمی اور ثقافتی کارکن اور دیگر ممتاز شخصیات شامل ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK