’’ہانٹیڈ تھری ڈی: اکوز آف دی پاسٹ‘‘ کی ریلیز کے بعد وکرم بھٹ اپنے کریئر کے ایک کامیاب دور سے گزر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 21, 2026, 4:04 PM IST | Mumbai
’’ہانٹیڈ تھری ڈی: اکوز آف دی پاسٹ‘‘ کی ریلیز کے بعد وکرم بھٹ اپنے کریئر کے ایک کامیاب دور سے گزر رہے ہیں۔
’’ہانٹیڈ تھری ڈی: اکوز آف دی پاسٹ‘‘ کی ریلیز کے بعد وکرم بھٹ اپنے کریئر کے ایک کامیاب دور سے گزر رہے ہیں کیونکہ ’’راز ۳‘‘ (۲۰۱۲ء) کے بعد یہ ان کی پہلی بڑی باکس آفس کامیابی ثابت ہوئی ہے۔
میموہ چکرورتی اور چیتنا پانڈے کی اداکاری سے سجی یہ فلم میں ’’میں واپس آؤں گا‘‘،’’گورنر‘‘، اور’’بھارت بھاگیہ ودھاتا‘‘ کے ساتھ ریلیز ہوئی اور ہفتے کی سب سے کامیاب فلم بن کر ابھری، جس نے ۱۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔کم بجٹ کے باعث ’’ہانٹیڈ تھری ڈی: اکوز آف دی پاسٹ‘‘کو باکس آفس پر ایک کامیاب فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ اب اس غیر متوقع کامیابی کے بعد وکرم بھٹ نے اپنی نئی ہارر فلم کا اعلان کر دیا ہے۔
’’ ۱۹۲۰ءکولڈ ونٹر‘‘: ہارر فرنچائز کی چھٹی فلم
وکرم بھٹ کی نئی ہارر فلم کا نام ’’ ۱۹۲۰ءکولڈ ونٹر‘‘ ہے، جو ۱۹۲۰ء فرنچائز کی چھٹی فلم ہوگی۔ اعلان کے ساتھ فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا۔ ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے لکھا’’ ہانٹیڈتھری ڈی‘‘ کے بعد آنند پنڈت اور وکرم بھٹ ایک بار پھر’’۱۹۲۰ء: کولڈ ونٹر ‘‘ کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔’’ہانٹیڈتھری ڈی‘‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر آنند پنڈت اور فلم ساز وکرم بھٹ نے دوبارہ شراکت داری کی ہے۔‘‘ اعلان میں مزید کہا گیا’’یہ فلم کامیاب ’’۱۹۲۰ء‘‘ فرنچائز کے نئے باب کا آغاز ہے، جس نے ہارر صنف میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات آنے والے دنوں میں سامنے لائی جائیں گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ایران کا ایک بار پھر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان
۱۹۲۰ءفرنچائز کے بارے میں
۲۰۰۸ء میں ریلیز ہونے والی ’’ ۱۹۲۰ء‘‘، جس کی ہدایت کاری وکرم بھٹ نے کی تھی، اداکارہ ادا شرما اور رجنیش دگّل کی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔اس کے بعد ۲۰۱۲ء میں’’۱۹۲۰ء:ایول ریٹرنس ‘‘ ریلیز ہوئی، جس میں آفتاب شیوداسانی اور تیا باجپائی نے مرکزی کردار ادا کیے۔ یہ فلم بھی بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔۲۰۱۶ء میں’’لندن ۱۹۲۰ء:فیئر اسٹرائیکس اگین ‘‘ ریلیز ہوئی، جس میں شرمن جوشی اور میرا چوپڑا شامل تھے، تاہم یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھئے:فلم میں چھیڑ چھاڑ کو محبت سمجھا جاتا تھا، آج ایسا کرنے والا جیل پہنچ جائے گا: مدھو
دو سال بعد ۲۰۱۸ء میں ’’۱۹۲۱‘‘ ریلیز ہوئی، جس میں زرین خان اور کرن کندرا نے اداکاری کی اور یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ آخرکار ۲۰۲۳ء میں’’۱۹۲۰ء:ہاررس آف دی ہارٹ‘‘ ریلیز ہوئی، جس میں اویکا گور اور راہل دیو نے مرکزی کردار ادا کیے، اور یہ فلم غیر متوقع طور پر کامیاب ثابت ہوئی۔ اب فرنچائز کی چھٹی فلم’’۱۹۲۰ء:کولڈ ونٹر‘‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم ہارر تھرلر سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔